پشاور( خبر نگار ) قومی ادارہ صحت نے ضلع بنوں کے علاقہ جانی خیل کے سترہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے جسکے بعدسال رواں کے دوران خیبر پختو نخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 18ہوگئی، خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں کے علاقہ جانی خیل میں مئی کے آخری ہفتے میں شوکت نامی شخص کے بچے ذیشان میں پولیو وائرس سے متا ثر ہونے کے آثار سامنے آئے جس پراسکے فضلہ کے نمونے تجزیے کیلئے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گئے جہاں سے موصول ہونے والی تفصیلی تجزیہ رپورٹ میں قومی ادارہ صحت نے بچے کے پولیو وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کردی۔ متاثرہ بچے کا والد ویکسین سے انکاری تھا اور حفاظتی ٹیکوں اور پولیو ویکسین کی کوئی بھی خوراک بچے کو نہیں دی گئی تھی جسکی وجہ سے بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوا، سال2019ئکے دوران ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد24ہوگئی،ضم قبائلی اضلاع میں معمول کی کوریج بہتری کیلئے وسیع ویکسینیشن پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے ۔