کراچی(سٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی (آج) اتوار کو سندھ حکومت کے بلدیاتی ترمیمی کالے قانون کے خلاف عبداللہ ہارون روڈ فوارہ چوک پر بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ترجمان پی ایس پی کا کہنا ہے کہ اہلیان کراچی اوربہت بڑی تعداد میں کراچی سے کشمور تک کے عوام سندھ کے حکمرانوں سے اپنے وسائل اور اختیارات لینے فوارہ چوک پرجمع ہوں گے ۔ چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اس موقع پر خطاب کریں گے ۔ پی ایس پی کی جانب سے بلدیاتی ترمیمی قانون کے خلاف عوامی طاقت کے مظاہرے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پی ایس پی نے احتجاجی مظاہرے اور مارچ کے سلسلے میں فوارہ چوک سمیت شہر بھر میں استقبالیہ کیمپ لگائے ہیں جہاں پی ایس پی کے ترانے بجائے جارہے ہیں۔عوام اور کارکنوں کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف شدید نعرے بازی جاری ہے ۔