کراچی(سٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی خالہ کا گھر نہیں جو فیصلے مسلط کئے جائیں۔ کراچی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی سے متعلق گورنر ہاؤس میں بیٹھک ہوئی تھی، جس میں طے ہوا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر غیر جانبدار، غیر سیاسی ہوگا۔سندھ حکومت سن لے جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ روڑے نہ اٹکائے جائیں تو کراچی پیکیج تیزی سے مکمل ہوسکتاہے ۔ سندھ کے لوگوں کی امید عمران خان ہیں۔ سندھ حکومت کے تعاون نہ ہونے سے ہیلتھ کارڈ نہیں ملے ، حکومت سندھ تعاون کرے تو سندھ کے عوام کو سہولت بھی ملے گی اور زندگی بھی آسان ہوگی۔