اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر ) حسن علی کے بعد قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی نکاح کرلیا، انہوں نے نکاح کی تقریب سادگی سے کی، قومی کرکٹر عماد وسیم کا نکاح پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے ہوا، نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی، عماد وسیم کا ولیمہ 26 اگست کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں، چیئرمین پی سی بی احسان مانی ، سابق کپتان وسیم اکرم اور شاہد آفریدی بھی مہمانوں کی فہرست میں شامل ہیں، یاد رہے 20 اگست کو حسن علی نے بھارتی دوشیرہ سے دبئی میں شادی کی تھی۔