لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ہدایتکار عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی پاکستانی فلم ’پرے ہٹ لو’ نے بھارت میں ’بہترین تفریحی فلم‘ کا ایوارڈ جیت لیا۔ 2019 کی رومانوی کامیڈی فلم’پرے ہٹ لو‘ کیلئے بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول ساؤتھ ایشیا فورم فار آرٹ اینڈ کریٹیو ہیریٹیج میں ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔ ساؤتھ ایشیا فورم فار آرٹ اینڈ کریٹیو ہیریٹیج کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد 18 دسمبر سے 23 دسمبر تک بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر ورنداون میں کیا گیا۔پرے ہٹ لو کی کاسٹ میں مایا علی خان، شہریار منور، زارا نور عباس، اور احمد علی بٹ بھی شامل ہیں۔ ، اور فلم نے باکس آفس پر 300 ملین روپے کمائے ۔