اسلام آباد ( خبرنگار )وفاقی ترقیاتی ادارے کیخلاف تحقیقات کی اجازت کیلئے نیب نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت میں دائر درخواست میں نیب نے سپریم کورٹ سے کنگ حمد نرسنگ یونیورسٹی معاملے کی تحقیقات کی اجازت مانگ لی ۔ درخواست میں موقف اپنایاگیا ہے کہ سی ڈی اے افسر یونیورسٹی کے معاملہ میں شدید بے قاعدگیوں کے مرتکب ہوئے ۔جانچ پڑتال کے دوران جعلی متاثرین سامنے لانے کا انکشاف ہوا ۔من پسند افراد کو نوازنے کیلئے متاثرین کی تعداد 383 سے 748 کی گئی۔