پشاور(92نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقہ ٹل میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن سے یومیہ ایک ہزار 844 بیرل خام تیل حاصل کیا جاسکے گا۔پاکستان آئل فیلڈ کے مطابق علاقہ ٹل سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، ان میں مکوڑی ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اس حوالے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت سے پاکستان کے زرمبادلہ کی بچت ہوگی ، نئی دریافت سے آئل سیکٹر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔