لاہور(کلچرل رپورٹر)کشمیری ایک دلیر اور عظیم قوم ہیں، انہوں نے آزادی کی خاطر بے مثال قربانیاں دیں ہیں،کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی،کشمیری قائدین کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اعجاز احمد منہاس نے یوم حق خود ارادیت کشمیر کے موقع پر ٗ کشمیریوں کے عزم کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا۔انھوں نے کہا کہ الحمراء کشمیری ثقافت کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔اعجاز احمد منہاس نے کہا کہ 5جنوری کا دن ہمیں کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کے لئے ان استقلال کی یاد دلاتا ہے ۔