کھپرو(نامہ نگار)اندرون سندھ کے علاقے کھپرو کے سول ہسپتال سے بیدخل کرنے پر ایڈزکے مریض نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔ اچھڑوتھرکے نواحی گاؤں عالم آبادکے اللہ رکھیوکوجمعرات کو ہسپتال سے بیدخل کیاگیا تھا اور وہ جمعہ کو اپنے گھرمیں دردسے تڑپتے ہوئے دم توڑگیا۔رشتے داروں نے خاموشی کے ساتھ تدفین کردی۔