مکرمی ! پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے انتہائی خطرے سے دوچار ہے۔ 1999ء اور 2018 ء کے درمیان، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید موسم سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر تھا۔پاکستان کئی قدرتی آفات کا شکار ہے، جن میں طوفان، سیلاب، خشک سالی، شدید بارشیں اور زلزلے شامل ہیں۔ سائنسی تحقیق کے مطابق 2022 ء کے تباہ کن سیلابوں میں موسمیاتی تبدیلیوں نے اہم کردار ادا کیا، 2.2 ملین سے زائد گھر تباہ ہوئے اور 13 فیصد صحت کی سہولیات، 4.4 ملین ایکڑ فصلیں، 8000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں اور دیگر تباہ ہوئے۔ ۔ پاکستان میں 2022 ء کے سیلاب میں 1,700 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور تقریباً 13,000 زخمی ہوئے۔ جس کا براہ راست اثر پاکستان کے لوگوں پر پڑا، جس کے نتیجے میں جانوں کا ضیاع، عوامی انفراسٹرکچر کو نقصان، اور گھروں سے نقل مکانی ہوئی۔مئی 2022 ء میں پاکستان میں شدید گرمی کی لہر ریکارڈ کی گئی۔ حکومت کو موسمیاتی تبدیلی کے انسداد کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنا ہوں گے جس میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لئے جنگلات میں اضافہ اورلائف سٹائل تبدیل کرنا ہو گا ۔ حکومت پانچ مرلہ کے گھر مین کم از کم دو درخت لاگانے کا قانون بنائے تاکہ شہریوں کو سانس لینے کے لئے صاف ہوا مل سکے اور ماحولیاتی آلودگی سے نجات مل سکے۔ (یعقوب علی بلوچ، جامشورو)