مکرمی!مہذب معاشر ے میں گداگری کو ایک لعنت سمجھاجاتاہے،لیکن ہمارے ملک میں ہرگزرتے دن کیساتھ لوگ اس مکروہ فعل کیساتھ منسلک ہورہے ہیں،اسلام نے معاشرے کے اپاہج،معذوراوربے روزگارافرادکی مالی معاونت اورگزربسرکرنے کیلئے زکوٰۃ وصدقات کاقانون وضع کیاہے،جس کا مقصد معاشرے کے مستحق افرادکی حتی الامکان مدد کرنا ہے تاکہ یہ لوگ بھی معاشرے کے دیگرافرادکی طرح زندگی گزارسکیں،مگرآج کل ہمارے معاشرے کے اکثر نوجوان جومحنت مزدوری کرنے کے قابل ہوتے ہیں ، اس معاشرتی کرب کا شکار نظر آتے ہیں اور مختلف جگہوں پربھیگ مانگتے نظر آتے ہیں۔حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ گداگری کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔(ارم خان ،کراچی)