مکرمی! گائوں میں موجود گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بیسہ کلاں کو ہائی کا درجہ دینے کے لئے نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے 2017ء میں 75 لاکھ 45 ہزار کی گرانٹ منظور ہوئی تھی۔ بلڈنگ کی تکمیل 22 اپریل 2018ئکو ہونی تھی۔ کمروں کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ چار دیواری اور باتھ رومز کا کام باقی رہ گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمت میں پرزور اپیل ہے۔ کہ اس بات کا نوٹس لیں کہ اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود سکول کی زیر تعمیر بلڈنگ کو مکمل کیوں نہیںکیا گیا۔ متعلقہ حکام کو حکم صادر فرمائیں۔ کہ وہ بیسہ کلاں میں سکول کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ کے بقیہ کام کو جلد مکمل کریں۔ تاکہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بیسہ کلاں کی اپ گریڈیشن ہو سکے۔ (راجہ زاہد منیر بیسہ کلاں سرائے عالمگیر )