مکرمی ! آپ کے اخبار کے توسط سے ملک میں صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل کی جانب توجہ مرکوز کروانا چاہتی ہوں۔ ہمارے ملک میں صحت کے مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں بیماری کے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ جگہ جگہ گندگی ہے۔ ٹھیک سے صفائی ستھرائی کا نہ ہونا اور اس میں عوام کا باہر سے غیر معیاری کھانا اور مقررہ وقت پر گلی محلوں میں اسپرے نہ کرنا بھی شامل ہے۔ پاکستان میں بیماریوں کی شرح میں اضا فہ کی ایک اہم وجہ پینے کا ناقص پانی بھی ہے جب کہ اگر ادو یات کی بات کی جائے تو پاکستان کے تمام ہسپتالوں میں بڑی بڑی فارم سیوٹیکل کمپنیاں بھی بیس فیصد تک کمیشن ادا کرکے اپنی کمپنی کی غیر معیاری ادویات کی ترسیل کر رہی ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ شہریوں کی آگاہی کے لیے ایک تشہیری مہم چلائی جائے جو لوگوں کو حفظان صحت کے اصولوں اور غیر متعدی امراض پر قابو پانے کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کرے۔ اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت صحت عامہ سے متعلق تمام مسلوں کو بہتر انداز میں حل کرنے کے لئے لیے اختیارات مقامی سطح پر حقیقی عوامی نمائندوں کو منتقل کرنے چاہیے ۔ (رمشاء محمد عمر فاروق)