مکرمی !غیر میعاری گولی ٹافی پاپڑی سلانٹی کی فروخت کے باعث بچے مختلف بیماریوں کا تیزی سے شکار ہورہے ہیں خاص کر پاپڑی سلانٹی نے بچوں میں جگر اور انتوں کے امراض میں اضافہ کر دیا ہیے جعلی غیر معیاری کمپنیاںغیر میعاری مال فروخت کر رہی ہیں جبکہ بچوں کی سلانٹی کے پیکٹ درج شدہ مینو فیکچرنگ تاریخ سے قبل ہی مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ میں چیک کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ جعلی کمپنیوں کا مال سرعام فروخت کیا جا رہا ہے عوامی اور سماجی حلقوںکا انتظامیہ سے مطالب ہہے کہ بچوں کے کھانے اور پینے کی اشیاء ان کے نمونہ لیکر لیبارٹریوں کو بھجوائے جائیں۔ حکومت کو چاہیے کہ نمونہ جات لیکر ان کوتجزیہ کیلئے لیبارٹریوں کو بھجوانے اور قرار واقعی سزائیں دلوانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ (عمران گجر، پنڈی بھٹیاں)