لاہور(نیوز رپورٹر )ڈی ایس آفس ورکشاپس میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے ورکشاپ محمد یوسف لغاری نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل سنے ۔دو گھنٹے تک جاری رہنے والی کھلی کچہری میں لوگوں نے الاٹمنٹ، واجبات کی ادئیگی، تقرری اور تبادلوں سے متعلق مسائل کو بیان کیا۔ کھلی کچہری میں 10درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 5 سے متعلقہ مسائل موقع پر ہی حل کر دیے گئے جبکہ دیگر درخواستیں متعلقہ افسران کو بھیج دی گئیں۔ کچہری میں لوگوں کے مسائل کو فزیکلی طور پربھی سنا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس ورکشاپ محمد یوسف لغاری کے ساتھ تمام ڈویژنل افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی ایس آفس ورکشاپس مغلپورہ میں ہونے والی کھلی کچہری میں نہ صرف ریلوے بلکہ پورے ورکشاپس ڈویژن مغلپورہ سے عوام حصہ لے کر ریلوے سے منسلک اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں۔