مکرمی! محکمہ اوقاف پنجاب کو وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اوقاف پنجاب کومستقبل میں روایتی محکمہ بنانے کی بجائے جدید تقاضوں اور دوررس نتائج کے حصول کے لئے تیز تر حکمت عملی اپنائی جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں داتا دربار اور لاہور ائرپورٹ پر غیر ملکی زائرین کی رہنمائی کے لئے خصوصی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب کو مستقبل کا روایتی محکمہ بنانے کی بجائے جدید تقاضوں اور دورس نتائج کے حصو کے لئے تیز تر حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ محکمہ اوقاف کی تمام اراضی پرشجرکاری متواتر جاری رہے گی جبکہ ناجائز قابضین مافیا کی سرکوئی کے لئے بھی قانونی ہتھکنڈہ استعمال میں لایاجا رہا ہے تمام درباروں پر زائرین کو ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی کے لئے رائونڈ دی کلاک لنگر خانوں، وضو خانوں اور طہارت خانوں کا قیام عمل میں لائے جا رہے ہیں جبکہ درباروں پر پاپوش اور طہارت خانوں پر عائد فیس کے خاتمہ کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ (محمد ناظم الدین‘ لاہور)