لاہور (نیٹ نیوز) اداکارہ مایا علی نے یوم پاکستان پریڈ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ گفتگو کے متعلق بتاتے ہوئے کہا آرمی چیف نے میرے کام کی تعریف کی تھی۔اداکارہ نے انسٹاگرام لائیو سیشن میں بتایا کہ آرمی چیف نے میرے کام کی تعریف کی، حال ہی میں پراجیکٹ جو بچھڑ گئے میں میرے کردار کو سراہا، انہوں نے میرے لئے تعریفی کلمات کہے کہ آپ بہترین کام کرتی ہیں، وہ لمحہ میرے لئے بہت خاص تھا۔پریڈ میں آرمی چیف نے مختلف اداکاروں سے گفتگو کے دوران ایک موقع پر مایاعلی کو مخاطب کر کے گفتگو کی،جس پر مداحوں نے تجسس کا اظہار کیا تھا۔