لاہور(جنرل رپورٹر )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی املاک اور ملازمین کی انشورنس کی جائے گی یو ایچ ایس کا نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا سمجھوتہ کی یادداشت پر وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم اور زونل ہیڈ نیشنل انشورنس یاسر حسین کھوکھر نے دستخط کئے ۔تقریب میں رجسٹرار یو ایچ ایس ڈاکٹر اسد ظہیر، خزانچی بقیع بن حنیف نے شرکت کی ۔معاہدے کے تحت یو ایچ ایس کے لاہور اور کالا شاہ کاکو کیمپس کی عمارتوں کی انشورنس کی جائے گی لیبارٹری آلات، مشنری اور گاڑیوں کی بھی انشورنس کی جائے گی تاکہ حادثاتی نقصان کا ازالہ ہو سکے یو ایچ ایس کے تمام ملازمین کی بھی لائف انشورنس کی جائے گی ۔