لاہور (اپنے خبر نگار سے ) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افیئرز‘ سپورٹس‘آرکیالوجی اور ٹورازم کے مشترکہ ’’ای روزگارپروگرام ‘‘ کے نئے مرحلے کے لئے درخواستوں کی وصولی شروع ہو چکی ہے جس کے تحت پنجاب کے 25اضلاع میں قائم 30ای روزگار سنٹرز میں منتخب بیروزگار نوجوانوں کو تین ماہ کیلئے فری لانسنگ کی تکنیکی اور غیر تکنیکی تربیت مفت دی جائیگی تاکہ وہ گھر سے کام کر کے انٹرنیٹ سے معقول آمدنی کما سکیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 5مئی ہے ۔ای روزگار سے اب تک قریباً نو ہزاربیروزگار افراد تربیت حاصل کر نوکروڑ ستر لاکھ روپے کما چکے ہیں۔ داخلے کیلئے 35برس کی عمر تک کے پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے ایم اے پاس بیروزگار نوجوان اس ایڈریس پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔