کراچی(کلچرل رپورٹر) اداکار اور گلوکار جنید خان نے گزشتہ روز انڈس ہسپتال کا دورہ کیا اور چائلڈ ہوڈ کینسر سروائیورز ڈے منایا۔ اس موقع پر جنید خان نے کہاکہ کینسر سے لڑنے والے بچے واقعی اپنی زندگی کے حقیقی ہیرو ہیں ۔ اس موقع پر شاہد خان آفریدی ، انکی بیٹی ، اداکار زاہد احمد اور نوید رضا بھی موجود تھے ۔