مکرمی! مصطفیٰ ٹاؤن ایل ڈی اے کی رہائشی اسکیم ہے جس کی مناسب دیکھ بھال اور سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ ادارے توجہ نہیں دے رہے- سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں,نکاسی آب کا نظام نامناسب ہے۔ سب سے پریشان صورتحال خالی پلاٹوں میں خانہ بدوشوں اورجھگی نشینوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔انہوں نے اپنی رہائش کے ساتھ مختلف جانور،بھینس،گدھے اورکتے پال رکھے ہیں۔یہ کتے اکثر راہگیروں پرحملہ کرکے انہیں زخمی کردیتے ہیں۔دوسرے جانوروں کے گوبھر اور پیشاب کے باعت پوری آبادی میں بدبْو اورتعفّن پھیلا ہوا ہے جس سے جھگیوں کے قریب رہنے والے سخت اذیّت اور ذہنی کوفت میں مبتلاہیں۔علاقے میں آئے روز کی چوری اورراہزی کی وارداتوں میں ان جھگی نشینوں کے کردارکو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔میری متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ ان غیرتعمیرشدہ اورخالی پلاٹوں کوان جھگی نشینوں سے خالی کرایا جائے تاکہ لوگ آرام سکون کے ساتھ خوشگوارفضاء میں زندگی گزارسکیں۔ ( اظفرصدیقی مصطفیٰ ٹاؤن لاہور)