مکرم ی !خواتین معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں اسی مناسبت سے دنیا بھر میں 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔جہاں دنیا کی طاقت ور اور باصلاحیت خواتین کو ان کی خدمات کے لیے خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر کے اپنا لوہا منوا رہی ہیںمگر عورت کی روح کو سکون گھر کی چاردیواری میں ہی ملتا ہے۔عورت ماں،بہن، بیٹی، بیوی ہر رشتے میں بہت خوبصورت ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد عورت کو خراج تحسین پیش کرنا ہے کہ وہ کس طرح گھریلو ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اپنے تمام کردار کو معاشرے میں پیش کرتی ہے۔اسلام وہ واحد مذہب ہے جو عورتوں کے حقوق کی پاسداری کرتا ہے اور نان و نفقہ کی تمام ذمہ داریاں مرد پر عائد کرتا ہے۔عورت کا مقام ایک بند مٹھی کی طرح معاشرے میں سورج کی کرنوں کی طرح روشن ہو جو پردے میں بھی رہیں اور اپنا مقام بھی حاصل کر سکیں۔ عورت عظمت کا پیکر ہے ۔عورت ایک ماں ہے بہن ہے بیٹی ہے بیوی ہے وہ ہر رشتے میں خوبصورت ہے ۔اس کا احترام کرنا اور ان سے جڑے رشتوں میں ان سے محبت پیدا کرنا ہمارا دین اسلام ہمیں سکھاتا ہے۔عورتوں کی قدر کرنی چاہیے جو دنیا کی دکھ تکلیف برداشت کر کے اس معاشرے کے لیے ایک با کردار شہری پیدا کرتی ہے۔ (حنا راحت، قصور)