مکرمی ! قیام پاکستان کے بعد اس نو زائیدہ اسلامی مملکت کو دیگر مسائل کی طرح کشمیر کا مسئلہ بھی درپیش تھا۔ شروع دن سے اب تک ریڈیو پاکستان نے اس گتھی کو سلجھانے کیلئے ایک با مقصد کر دار ادا کیا ہے اور بھارت کے مسئلہ کشمیر پر منفی پرا پیگینڈا کا موثر جواب دینے کیلئے ریڈیو پاکستان کا لاجواب کردار تاریخ کا حصہ ہے ۔ بھارتی ریڈیو کے منفی پراپیگینڈے کو جواب دینے کیلئے ریڈیو میر پور کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے مگر بد قسمتی سے ہمارے ہاں پرانے ٹرانسمیٹرز نصب ہیں جن کو فوری طور پر بدلنے کی ضرورت ہے تا کہ دشمن کے پراپیگینڈے کا بر وقت اور موثر جواب دیا جا سکے موجودہ حکومت کو چاہیے کہ ریڈیو پاکستان جیسے قومی و ثقافتی ادارے کودیگر ممالک کی طرح بھر پور توجہ دے اور ریڈیو پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے کیوں کہ ماضی بھی ریڈیو کا تھا حال بھی ریڈیو کا ہے اور مستقبل بھی ریڈیو کا ہو گا۔ (ذیشان حیدر میر پورآزاد کشمیر)