Common frontend top

آٓئی ایم ایف کی کڑوی گولی سے فائدہ ہوگا افطار کے نام پر حکومت کیخلاف سازش کرنا افسوسناک ہے :فردوس عاشق

اتوار 19 مئی 2019ء





اسلام آباد، لاہور ( سپیشل رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ، خصوصی نمائندہ، اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا ہے کہ اپوزیشن کو اپنی نیت کی مار پڑ رہی ہے ، یہ صرف اپنی دولت اور اولاد کے مستقبل کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے نام پر منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش کرنا افسوسناک ہے ۔ ہفتہ کو جاری ٹوئٹ میں انھوں نے مزید کہا ہے کہ رمضان کا ماہ مقدس حقوق اﷲ اور حقوق العباد کا حسین امتزاج ہوتا ہے ۔ بد قسمتی سے اس بابرکت مہینے میں عوام کو مسائل کا روزہ رکھوانے والے افطاریوں کی آڑ میں ذاتی، سیاسی اور کاروباری مفادات کے تحفظ میں مصروف عمل ہیں۔علاوہ ازیں فردوس عاشق اعوان ریلوے سٹیشن لاہور پرقائم شیلٹر ہوم پہنچ گئیں۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق یہ شیلٹر ہوم بنایا گیا ہے ، یہ نئے پاکستان کی طرف ایک پہلا قدم ہے ،اپوزیشن جماعتیں معاشی دہشتگردی کرکے معیشت کو لہولہان کرکے گئیں،تخت لاہورنے اپنے بچوں کے مفادات کیلئے توسوچامگرقوم کے بچوں کانہیں سوچا،سابق حکومتوں کی شارٹ ٹرم پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کو جھٹکے لگے ہیں،ہم نے لانگ ٹرم پالیسی اپنائی ہے ،آئی ایم ایف کی کڑوی گولی سے مستقبل میں فائدہ ہوگا۔ فردوس عاشق نے کہا سابقہ حکمرانوں نے اپنی اولادوں کو امیر بنانے کی پلاننگ کی اور غریب کو ختم کرنے کیلئے قرضے لیکر معیشت میں بارودی سرنگیں چھوڑ گئے ،پسے ہوئے طبقے کی بہتری کیلئے حکومت نے بجلی پر 216 ارب روپے کی سبسڈی دی جس کا 300 یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین پر اطلاق ہو گا، غریب کیلئے احساس پروگرام میں 80 ارب روپے کی سبسڈی کو بڑھا کر 180 ارب روپے کر دیا گیا ہے ،ایمنسٹی سکیم نہیں ڈیکلریشن بل سامنے لائے ہیں،ریونیو بڑھانے میں مدد ملے گی، اپوزیشن نے منی لانڈرنگ کرکے پہلے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا اور اب بلیک لسٹ کی تیاریاں ہورہی ہیں،موجودہ حکومت 1.9 ارب روپے کے اشتہار میڈیا انڈسٹری کو دے چکی ہے اور اس وقت کوئی واجب الادا رقم نہیں ہے ، میڈیا معاشی دہشت گردوں کے احتساب میں اپنا مثبت کردار ادا کرے ۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں