واشنگٹن ،ریاض ، روم (92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک، اے ایف پی، نیوزایجنسیاں ) کوروناوائرس سے دنیابھرمیں ہلاکتیں51 ہزار جبکہ متاثرین 10لاکھ سے بھی بڑھ گئے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید4,479 مریض چل بسے جبکہ 70,675 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ دنیا بھر میں ہلاکتیں51,451جبکہ متاثرین 1,005,871 ہوگئے ،210,577 مریض صحتیاب جبکہ 37,710 کی حالت تشویشناک ہے ۔اٹلی 760،سپین 709،امریکہ 666، برطانیہ569،فرانس471، بلجیم183،جرمنی 168، نیدرلینڈز166،ایران124، ترکی79، سویڈن69، برازیل 57،سوئٹزرلینڈ48، الجیریا28،رومانیہ 23،ایکواڈور،پرتگال22،22، کینیڈا 20، ڈنمارک19،پیرو17، پولینڈ، بھارت14،14،آئرلینڈ،انڈونیشیا 13،آسٹریا12،فلپائن 11،اسرائیل10، میکسیکو8، چین،روس ، ایسٹوینیا6،6، سعودی عرب، چیک ریپبلک، ملائشیا، الجیریا5،5، جنوبی کوریا، ناروے ، ہنڈوراس 4،4، تھائی لینڈ، بوسنیا میں 3،3مریض چل بسے ۔امریکہ23,820، جرمنی6,655، سپین6,120، اٹلی4,668، برطانیہ4,244، ایران2,875، ترکی 2,456 ،فرانس میں 2,116نئے کیس سامنے آگئے ۔اٹلی کے بعد سپین میں بھی ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار سے بڑھ گئی۔لبنان میں تعینات فلپائن کی خاتون سفیرکورونا کا شکار ہوکر چل بسی۔امریکی جیز میوزیشن ایلس مارسلز اور گلوکارایڈم شلشنگربھی کورونا کا شکار ہو کرچل بسے ۔برطانوی کامیڈین ایڈی لارج کورونا کے باعث انتقال کر گئے ، انہیں دل کے دورے کے بعد علاج کیلئے ہسپتال داخل کیا گیا لیکن وہاں وہ کورونا کا شکار ہو گئے تھے ۔ گولڈن ٹیمپل میں ’حضوری راگ ‘پڑھنے والے بھارتی گرو نرمل سنگھ کوروناسے ہلاک ہوگئے ۔62 سالہ نرمل سنگھ گزشتہ دنوں بین الاقوامی سفر سے واپس آئے تھے اور اپنی رہائشگاہ دہلی میں بہت بڑا مذہبی اجتماع بھی منعقد کیا تھا جس میں ان کے خاندان اور دیگر افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی بھی کورونا کا شکار ہو گئے ۔اسرائیل کے وزیر صحت یعقوف لٹزمین اور ان کی اہلیہ کرونا وائرس سے متاثرہ ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ۔ امریکہ میں8ہزارسے زائدپولیس اہلکاروں کوآئسولیٹ کردیاگیا۔سپین میں نیشنل پولیس ڈائریکٹربھی کورونا کا شکار ہو گئے ۔ سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ میں 24گھنٹے کاکرفیو نافذ کر دیا۔ فلوریڈا میں ایک مہینے کیلئے لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔تھائی لینڈ میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا، خلاف ورزی پر 2سال قید کی سزا سنائی جائیگی۔دنیا کی نصف سے زائد آبادی گھروں تک محدود ہو گئی۔ روس نے کوروناسے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر5سال قیدکی سزاکااعلان کردیا۔انڈونیشیا نے کورونا پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر 18ہزار قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔چلی میں کوروناکی خاتون مریض ہسپتال سے بھاگ کھڑی ہوئی،پولیس نے ہتھکڑیاں لگاکردوبارہ گرفتارکرلیا۔اٹلی میں میل نرس نے کوروناکے شبہ میں 27سالہ لیڈی ڈاکٹردوست کوقتل کردیا۔امریکہ میں کورونا وائرس سے مزید ہلاکتوں کے پیشِ ایک لاکھ باڈی بیگز بنانے کا آرڈر دیدیا گیا۔ باڈی بیگز نہ ہونے کی وجہ سے نیو یارک میں لاشیں بیڈ شیٹس اور ریفریجریٹر ٹرکوں میں رکھی گئی تھیں۔روسی صدرنے 5اپریل تک دی جانے والی تعطیلات30اپریل تک بڑھادیں،صدرپیوٹن نے کہا ملازمت کرنے والے تمام افرادکوتنخواہیں دی جائینگی،روسی صدرنے ڈاکٹرزاورطبی عملے کی تعریف کی۔برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے ملک میں کورونا وائرس سے اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا اگر حفاظتی اقدامات اورتدابیر پر عمل کیا گیا تو متاثرہ افراد اور مرنے والوں کی تعداد میں کمی آ جائے گی۔ٹیسٹنگ ہی کورونا وائرس کی ’گتھی ‘سلجھانے کا حل ہے ۔سربراہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس نے کورونا سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے دنیا بھر کے عوام سے درخواست کی کہ وائرس کیخلاف مل کر لڑیں اور حکومتوں کا ساتھ دیں۔ لاہور،اسلا م آبا د ، کراچی ( جنرل رپورٹر،خبر نگار خصوصی،92نیوزرپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد2400 سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاکتیں 33ہوگئیں۔اسلام آباد میں لاک ڈائون مزیدسخت کر دیا گیا۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے صوبے میں دو ہلاکتوں کی تصدیق کر دی جس کے بعد سندھ میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ۔ انہوں نے بتایا ٹنڈو محمد خان سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت کے 65 سالہ رکن کو 28 مارچ کو حیدرآباد کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ کراچی میں 86سالہ شخص کورونا سے جاں بحق ہو گیا، وہ سماجی رابطے کے باعث کورونا کا شکار ہوا تھا۔خیبر پختونخوا میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ضلع بونیر میں ایک مریض کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہوا جس کے بعد خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد 9 ہوگئی۔جمعرات کو کوروناوائرس کے 179 کیس رپورٹ ہوئے ، مجموعی تعداد2401ہوگئی۔ پنجاب75، سندھ34 ، خیبرپختونخوا 58 ، گلگت بلتستان3،بلوچستان 5 اور اسلام آباد میں مزید 4 کیس سامنے آئے ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مطابق پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 920 ہے ۔ ڈیرہ غازیخان قرنطینہ مرکز میں213، ملتان قرنطینہ مرکز میں 91، رائیونڈ قرنطینہ میں142 اور فیصل آبادقرنطینہ میں 5 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی جبکہ صوبے میں 5 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق لاہورمیں 21نئے کیسزکیساتھ مجموعی تعداد199ہوگئی۔گجرات 90، راولپنڈی 53، جہلم 28،گوجرانوالہ، منڈی بہاوالدین 14،14، ننکانہ 13، سرگودھا10، فیصل آباد9 ،وہاڑی 8،ڈی جی خان ،حافظ آباد5،5، میانوالی، رحیمیار خان،بہاولنگر3،3،ملتان، ناروال،لودھراں 2،2،سیالکوٹ ، خوشاب، ، بہاولپور، لیہ، قصور ،اٹک میں ایک، ایک مریض ہے ۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 17، حیدرآباد 9، شہید بینظیر آباد6 اور جامشورو میں 2 کیس رپورٹ ہوئے ، تمام کیس لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں۔صوبے میں مجموعی کیس 743 ہوگئی ہے ۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹویٹ میں کہا سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 11 مریض صحتیاب ہوگئے ، صوبے میں صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 65 ہو گئی ۔خیبرپختونخوا 311،بلوچستان 169،گلگت بلتستان 187،اسلام آباد62جبکہ آزاد کشمیرمیں مجموعی کیس 9 ہوگئے ۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کورونا کے 1016مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں،ابتک 31اموات ہوچکیں،107مریض صحتیاب ہو چکے ، 9مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اوروہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ قرنطینہ مراکزمیں 5634افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ۔ 80فیصد مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔صورتحال پر مستقل نظر رکھے ہوئے ہیں۔کورونا صورتحال کے پیش نظر پاکستان انکو بیشن سنٹر نے اقدام اٹھایاہے ۔پاکستان انکوبیشن سنٹر کیساتھ 23مختلف ادارے بھی ملکر کام کررہے ہیں۔ہیکا تھون کے تحت آپ کے ذہن میں کوئی آئیڈیا ہے تو شیئر کریں۔کسی پروڈکٹ ، سروس، نئی تحقیق سے متعلق ا ٓئیڈیا ہے تو شیئر کرسکتے ہیں۔معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا سے پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے ملاقات کی اور پاکستان میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا پاکستان میں کورونا وائرس سے بچائوکیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعظم صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ جاپانی سفیر نے کہا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان کے اقدامات اور کوششیں قابل تحسین ہیں۔