اسلام اآباد(آن لائن)جون 2019ء کے دوران فٹ بالز کی ملکی برآمدات میں 22.77 فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔پی بی ایس کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2019ء کے دوران فٹ بالز کی برآمدات 12.6 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ مئی 2019ء کے دوران 16.4 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں جون 2019ء کے دوران فٹ بالز کی قومی برآمدات میں 3.8 ملین ڈالر یعنی 22.77 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔