کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے آخری روز اتار چڑھاؤکے بعد معمولی مندی ریکارڈ کی گئی۔تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں4ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44671پوائنٹس کوچھو گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث حصص کی فروخت کے دباؤاور نئی سرمایہ کاری رکنے سے انڈیکس 44336پوائنٹس پرآگیا۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 108.81پوائنٹس کمی سے 44586.05پوائنٹس سے گھٹ کر44477.24پوائنٹس ہو گیا ۔اس دوران 17کروڑ60لاکھ69ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔67.09فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں۔ مجموعی طور پر550کمپنیوں کا کاروبار ہوا ۔ادھر انٹر بینک میں20پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید170.65 سے گھٹ کر170.45 اور قیمت فروخت170.75 سے گھٹ کر170.55روپے ہو گئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں 40پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 171سے کم ہو کر170.60 اور قیمت فروخت171.40سے کم ہو کر171روپے پر آ گئی۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں100روپے کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ15ہزار300 روپے جبکہ86روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت98ہزار851روپے ہو گئی۔