لاہور(گوہر علی) پنجاب اسمبلی کا اجلا س دو روز کے وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں محکمہ تعمیرات و مواصلات سے متعلق سوالات ،توجہ دلائو نوٹسز کے جوابات ،کشمیر ، پرائس کنٹرول اور امن و وامان کی صورتحال پر عام بحث ہو گی جبکہ اجلاس میں 8قراردادیں منظوری کے لئے ایجنڈے پر رکھ لی گئیں۔ اجلاس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو بنیادی حق قرراردینے ، تمام اضلاع میں کارڈیالوجی سنٹرز کا قیا م ، سرکار ری ملازمین کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد گروپ انشورنس کی رقم مع منافع ادا کرنے کے لئے فی الفور قانون سازی کرنے کی سمیت مزید پانچ قراردادیں منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔یہ قراردادیں منیب سلطان، سبین گل،ایوب خان ،افتخار چھچھر ،آسیہ امجد،عائشہ اقبال،فیصل نیازی کی ہیں۔