Common frontend top

امر یکہ کی افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے روکنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش

پیر 26 دسمبر 2022ء





واشنگٹن (این این آئی)امر یکہ نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے روکنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش کردی۔وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کے مطابق امریکہ افغان سرحد سے حملے روکنے کیلئے پاکستان کو فنڈز فراہمی کیلئے تیار ہے ۔بلاول بھٹو کے مطابق دورہ امریکہ کے دوران انکی امریکی سینیٹر باب مینینڈیز اور لنزے گراہم سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق افغانستان میں موجود دہشتگردوں نے حال ہی میں پاکستان میں حملوں میں اضافہ کیا ہے ۔امریکی ترجمان کے مطابق ’’بڑھتے خطرے ‘‘ سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش کی ہے ، دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون کریں گے ۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں