کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں اپریل کا اختتام انتہائی مایوس کن ہوا ۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر بڑے پیمانے پر حصص فروخت کئے گئے ، جس سے جمعہ کو بھی شدید مندی چھائی رہی۔کے ایس ای100انڈیکس مزید600.76پوائنٹس کمی سے 44262.35پوائنٹس پر آ گیا ۔74.38فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 92 ارب 66 کروڑ 91 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ادھرانٹر بینک میں 10پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید153.45 سے گھٹ کر153.35راور قیمت فروخت 153.55 سے گھٹ کر153.45روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں20پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 153.70سے گھٹ کر153.50اور قیمت فروخت154سے گھٹ کر153.90روپے ہو گئی۔