اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھا لیا،ارکان میں29وفاقی وزرا اور3وزیر مملکت شامل ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ اورقائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں 30 وزرا، 4 وزرائے مملکت اور3 مشیر وں کو شامل کیا۔میاں جاوید لطیف اپنے حلقے میں مصروفیت کی وجہ سے حلف نہیں اٹھا سکے جبکہ وزیر مملکت مقرر کئے گئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بعض وجوہات کی بنا پر حلف نہیں اٹھایا۔ وفاقی کابینہ میں ن لیگ کے 14 اور پیپلزپارٹی کے 9 ارکان شامل ہیں جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی سے ایک ایک، جے یو آئی کے 4 اور ایم کیو ایم کے 2 ارکان کابینہ کا حصہ ہیں ۔وفاقی وزراء میں مسلم لیگ (ن) سے خواجہ محمد آصف، احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی، رانا ثناء اللہ وزیر داخلہ ،ایاز صادق، رانا تنویر ، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، ریاض پیرزادہ ، مرتضیٰ جاوید عباسی ، اعظم نذیر تارڑ ، مفتاح اسماعیل،پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ،سید نوید قمر، شیری رحمٰن،عبدالقادر پٹیل، مرتضیٰ محمود، احسان الرحمان مزاری، عابد حسین بھایو اور شازیہ مری،ایم کیو ایم کے امین الحق اور فیصل سبزواری،جے یو آئی (ف) کے اسعد محمود ، مولانا عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، طلحہٰ محمود، بی اے پی کے اسرار ترین، جمہوری وطن پارٹی نوابزادہ شاہ زین بگٹی، مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ شامل ہیں ۔ عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی کھر اور عبدالرحمان کانجو نے وزیر مملکت کا حلف اٹھایا۔ قمر زمان کائرہ، انجینئر امیر مقام اور عون چودھری کو بطور مشیر کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئی وفاقی کابینہ کے ناموں کی منظوری دی۔کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ آصف کو وزارت دفاع، سعد رفیق ریلوے اور ہوابازی ،رانا تنویر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور رانا ثنا اللہ وزارت داخلہ ،احسن اقبال منصوبہ بندی ،مریم اورنگزیب اطلاعات،خورشیدشاہ آبی وسائل،نویدقمرکامرس،شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی،عبدالقادرپٹیل قومی صحت،مرتضیٰ محمودانڈسٹریز،شازیہ مری کوتخفیف غربت اورسماجی تحفظ ،ساجدحسین طوری اوورسیزپاکستانی اورانسانی وسائل،امین الحق آئی ٹی،شاہ زین بگٹی نارکوٹکس،اسعدمحمودمواصلات،عبدالواسع ہائوسنگ اینڈورکس،مفتی عبدالشکورمذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی،سینیٹرطلحہ محمودسیفران،فیصل سبزواری بحری امور،اسرارترین دفاعی پیداوار،طارق بشیرچیمہ نیشنل فوڈسکیورٹی،احسان مزاری انسانی حقوق اورعابدبھائیو کو وزارت نجکاری کا قلمدان سونپا گیا گیا۔حناربانی کھروزیر مملکت برائے امورخارجہ،ڈاکٹرعائشہ غوث پاشاکووزیرمملکت برائے خزانہ وریونیوکاقلمدان سونپ دیاگیا،قمرزمان کائرہ مشیرامورکشمیروگلگت بلتستان ہونگے ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا۔