لاہور(نیوز رپورٹر) ریلوے حکام نے خسارہ کا شکار 4 ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کے لئے فنانشل بڈ کو کھول دیا جس سے ریلوے کو مجموعی طور پر53کروڑ33لاکھ روپے کی بولی موصول ہوئی ، چاروں ٹرینوں کی ایک نجی کمپنی نے بڈ جمع کرائی اور سب سے زیادہ ملتان سے براستہ لیہ راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرین مہر ایکسپریس کی بڈ 40کروڑ85لاکھ روپے جمع کرائی گئی ہے اسی طرح جھنڈ ایکسپریس اور اٹک پسنجر کی8کروڑ22لاکھ روپے اور فیض احمد فیض کی بولی4کروڑ32لاکھ روپے دی گئی ہے ، جبکہ ریلوے حکام نے اپنی خسارہ کا شکار12 ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کے لئے اشتہار جاری کیا اور بعض کمپنیوں نے ریلوے سے ٹینڈر فارم تو حاصل کیے لیکن بولی میں حصہ نہ لیا۔