لاہور(کلچرل رپورٹر)ماڈل واداکارہ مریم نفیس نے خاموشی سے نکاح کرلیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔مریم نفیس نے 11 مئی کو فلم ساز اور فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ عروسی لباس میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔تصاویر میں مریم نفیس کو گلابی جب کہ امان احمد کو سفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے ۔