لاہور(نمائندہ خصوصی سے )46ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام میں شامل اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پیز) نے سول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور چیف سیکریٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے وفد کا استقبال کیا۔وفد میں چھ خواتین سمیت 29انڈر ٹریننگ اے ایس پیز شامل تھے جن کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں ،ای گورننس، مختلف شعبوں میں اصلاحات اور صوبہ میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عمران سکندر بلوچ اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔