Common frontend top

پنجاب کا بجٹ آج، وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت پیش کرینگے: مختلف شعبوں کو ٹیکس دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ

پیر 14 جون 2021ء





لاہور(92نیوزرپورٹ، کامرس رپورٹر)وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت آج مالی سال 2021-22کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کریں گے ، ترجمان محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق بجٹ عوام دوست اور کاروباری طبقے کیلئے سازگار ہو گا،بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شامل کیے گئے ہیں،بجٹ میں کے صنعت کاروں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جا ہے گا ، بجٹ کسانوں ، مزدوں اور سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری لائے گا،بجٹ میں جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ اضلاع میں عوامی ضروریات کے پروگرام شامل ہیں ،آئندہ بجٹ میں صوبے میں سڑکوں کی مرمت کا منصوبہ متعارف کرایا جا رہا ،نوجوانوں کوتربیت اورکاروبارکے وسیع مواقع مہیاکئے جارہے ہیں۔لاہور کیلئے صاف پانی اور تجارتی انفراسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس لگائے جائیں گے ، پنجاب کا آئندہ بجٹ معاشی ترقی کا بجٹ ہو گا ، دسمبرتک پنجاب کی 100فیصد آبادی کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹیکس کے اہداف پورے کرنے کیلئے مختلف شعبوں اور کاروبار کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذاتی اور کرایہ پر دی گئی جائیداد پر عائد پراپرٹی ٹیکس کی شرح یکساں کرنے کی تجویز ہے ، آبیانہ 270 روپے سے بڑھا کر 550 روپے تک کرنے اور ڈومیسٹک پانی کے استعمال پر 3.046 روپے فی ہزار کیوبک فٹ سے بڑھا کر 8 روپے فکس کرنے کی تجویز ہے ، صنعتی استعمال کے لئے پانی کا ریٹ 100 روپے بڑھا کر 125 روپے فی ہزار کیوبک فٹ کرنے اور سمینٹ پلانٹس کے لئے پانی کا ریٹ 100 روپے سے بڑھا کر 150 روپے فی ہزار کیوبک فٹ کرنے اور جنگلی حیات اور لائیو سٹاک کو پانی کی رعایت ختم اور 8 روپے فی ہزار کیوبک فٹ عائد کرنے کی تجویز ہے ، ڈرینج ریٹس بھی 100 فی صد بڑھا دئیے گئے ، ٹول ٹیکسز کی شرح ٹیکس بھی بڑھانے کی تجویز ہے ، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شہر میں سامان لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی ہے ۔ لاہور( قاضی ندیم اقبال ) مالی سال2021-22 کے لئے صوبائی بجٹ کے حتمی اعدادوشمار پر مبنی دستاویزات تیار ہو گئیں۔ آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ کا مجموعی حجم 2653 ارب روپے ہے ۔ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 241 ارب روپے رکھا گیا ہے ۔پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کو6حصوں میں تقسیم کیا گیا ۔ترقیاتی بجٹ کا 10 فی صد بلاک ایلوکیشن میں رکھا جائے گا ۔ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اﷲ خان سنبل کی ہدایت پر سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ اور ان کی ٹیم نے مقامی حکومتوں اور متعلقہ اضلاع و تحصیل ہیڈ کوارٹرز کے انتظامی افسروں سے رابطہ کر کے انکی سفارشات کی روشنی میں مذکورہ ترقیاتی سکیموں کو بجٹ دستاویزات کا حصہ بنایا ۔ تاکہ ترقیاتی بجٹ زمینی حقائق اور عوامی توقعات اور ان کی ضروریات کے تحت بنایا جا سکے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بجٹ دستاویزات کی پرنٹنگ کا کام رات گئے تک جاری رہا، سماجی شعبے پر 205 ارب روپے ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر 145 ارب روپے ، پیداواری شعبے پر 57 ارب روپے جبکہ سروسز سیکٹر کے لئے 23 ارب روپے مختص کئے جائیں گے ۔دیگر شعبہ جات کے لئے 36 ارب روپے مختص کرنے کے علاوہ اور خصوصی اقدامات کے لئے 91 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔3800 نئی اسکیموں کے تحت سڑکیں، سیوریج، گلیاں، صحت، زراعت، کھیل، آبپاشی اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 19 نئی یونیورسٹیاں بنا نے کے لئے ابتدائی طور پر ایک ارب 54 کروڑ روپے مختص کرنے ،شعبہ صحت کے لئے 98 ارب روپے مختص کرنے کے ساتھ ساتھ ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو پنجاب میں نافذ کیا جائے گا۔غریب اور پس ماندہ علاقوں کے شہریوں کو صحت کی معیاری سہولیات دینے کے لئے 60 ارب روپے مختص کئے جائیں گے ۔پنجاب حکومت کی طرف سے ہدایات کے بعد بجٹ میں 70 نئی سکیمیں شامل کر لی گئیں۔ 70 سکیموں میں لاہور میں ویمن ٹریننگ کالج اور لاہور کے 4 تھانے شامل ہیں۔ پنجاب حکومت گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ڈیڑھ ارب روپے کا زائد بجٹ جاری کرے گی۔ پنجاب حکومت کا خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے تاریخی بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔چالیس ارب روپے متعدد صنفی اختیار کی سکیموں پر خرچ کئے جائیں گے ۔ جنوبی پنجاب کے سٹکنگ ریڈکشن پروگرام کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کرنے ، صوبے میں پھیلنے والی بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے لئے انٹیگریٹڈ پروگرام کے تحت 25 کروڑ روپے مختص کرنے ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے ،کے علاوہ لاہور میں 14 ارب روپے کی لاگت سے ایک ہزار بستروں پر مشتمل جنرل ہسپتال کی تعمیر شروع ہو گی۔بنیادی تعلیم کے بجٹ میں 23فی صد اضافہ کے ساتھ 35ارب روپے مختص کئے گئے ۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں