لاہور(اپنے رپورٹر سے )ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر دودھ فروشوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ جاریہے ۔اعوان مارکیٹ اور شاداب کالونی میں 13ملک شاپس پر موجود 1620لٹر دودھ کی چیکنگناقص اور غیرمعیاری دودھ کی فروخت پر7ملک شاپس سیل،1320لٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔ معمولی نقائص پرانتظامات میں مزید بہتری کیلئے 6ملک شاپس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا ہے کہ غیر معیاری دودھ کی فروخت پر شاپس کو سیل کیا گیا۔سیل کی گئی شاپس کے دودھ میں نیچر ل فیٹس اور ایل آر انتہائی کم پائی گئی۔موقع پر موبائل لیب میں موجود جدید مشینوں سے دودھ کی چیکنگ میں پانی کی ملاوٹ بھی پائی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق دودھ میں پانی یا کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے ۔ لاہور شہر میں فروخت ہونے والے دودھ کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جا رہی ہے ۔