لاہور(خصوصی نمائندہ)گو ر نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ انڈیا بہانے بنا رہا ہے مگرپاکستان 9نومبرکو ہر صورت کرتار پور راہداری منصوبہ سکھ یاتریوں کیلئے کھول د ے گا،انڈیا کو ہر محاذ پر شر مندگی کے سواکچھ نہیں ملے گا اگر کشمیر میں امن ہے تو انڈیا غیر ملکی سر مایہ کاروں اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر کا دورہ کیوں نہیں کرواتا۔ وہ گور نر ہاس لاہور میں صوبائی وزرا سید صمصام علی بخاری، چودھر ی اخلاق اور دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ،گور نرنے کہا کہ فوج دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور پاکستان کشمیریوں پر مظالم کو بھی پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہا ہے ، غیر ملکی سفیروں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کراکربھارت کے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا بھی پول کھول دیا ہے ،گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی حکومت کشمیر یوں کی تحر یک آزادی میں انکے شانہ بشانہ ہے بھارت بندوق اور گولی کی طاقت سے کشمیر یوں کی آواز نہیں دباسکتا۔