لاہور،اسلام آباد،ملتان ،گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر، نیوز رپورٹر، کرائم رپورٹر،سٹاف رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پرماتحت عدلیہ کے 96 ایڈیشنل سیشن ججز 103 سینئر سول ججز اور 144 سول ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔ادھر محکمہ سکولز پنجاب نے صوبہ بھر کے 64 سینئر ہیڈ ماسٹرز کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سکیل 18 میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 64 سینئر ہیڈ ماسٹرز اور ڈپٹی ایجوکیشن افسران کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ان افسران کو تین سالہ ملازمت پوری کرنے پر21 اکتوبر 2019 سے ریگولر کیا گیا ۔ گوجرانوالہ سے ریگولر ہونے والوں میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر نعیم ڈسکوی اختر حسین، جعفر اور سجاد حسین شامل ہیں۔دریں اثنا آئی جی پنجاب نے 3 پولیس افسروں کے تقرر وتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، بتایا گیا ہے کہ سی پی او آفس سے ایڈیشنل آئی جی انکوائریز ثاقب سلطان المحمود کو ایس ایس پی سائنٹیفک ونگ سہالہ ،ایڈیشنل آئی جی انسپکشن علی جاوید انور ملک کو ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ جبکہ عمرفاروق سلامت کو ایڈیشل آئی جی انکوائریز سی پی او تعینات کر دیئے گئے ۔ادھر ایف آئی اے کے 3زونل ڈائریکٹرز کے تبادلے کر دیئے ۔گریڈ20کے ڈاکٹر معین مسعود کو ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ،ڈاکٹر رضوان کو ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون ون،ہمایوں مسعود سندھو کو ڈائریکٹر لاہور زون ٹوسمیت ملتان سرکل کا چارج بھی سونپا گیا۔تاہم ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی تعیناتی وصال فخر سلطان کے عہدہ چھوڑنے سے مشروط کی گئی ۔ دریں اثنا محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا 12ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس تعینات کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میو ، سروسز ، جناح ، سرگنگارام ،ہولی فیملی، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال ، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال فیصل آباد، چلڈرن ہسپتال ملتان ، وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، چودھری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان اور سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں تعینات کئے جائیں گے ۔ گریڈ 19اور20کے ڈاکٹرز27دسمبر تک سیکرٹری کو دخواستیں جمع کرو ا سکتے ہیں ۔ادھر اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ،225 سب انسپکٹرز کا تعلق لاہور سے ہے ۔