Common frontend top

اثر چوہان


کہاں نواز شریف ؔ ؟ کہاں نواب سِراج اُلدّولہ ؔ ؟


معزز قارئین!۔ سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں ، سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کے پانچوں جج صاحبان کی طرف سے متفقہ طور پر ، وزیراعظم نواز شریف کو آئین کی دفعہ "62-F-1" کے تحت صادق اور امین نہ پاکر نااہل قرار دینے کے بعد ، یکم اگست 2017ء کو شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم منتخب ہونے پر نااہل وزیراعظم اور اُن کی بیٹی مریم نواز نے ، میڈیا اور عام جلسوں سے خطاب کرتے ہُوئے ، جِس ، طرح پاک فوج اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف ہزہ سرائی کا مظاہرہ کِیا اور جب
پیر 16 جولائی 2018ء مزید پڑھیے

تحریکِ خلاؔفت کی ۔بی اماّں ؔ۔رائے وِنڈؔ کی ۔ آپی جیؔ؟

جمعه 13 جولائی 2018ء
اثر چوہان

اگر موسمی ،حفاظتی اور سیاسی حالات معمول پر رہے تو، میاں نوازشریف اور مریم نواز ، لندن سے ابوظہبی کی پرواز 18 سے آج شام 6 بجے لاہور ائیر پورٹ پر طیارے سے برآمد ہوں گے ۔ کل (12 جولائی) کے روزنامہ ’’92 نیوز‘‘ میں اپنے کالم ’’ طلوع‘‘ میں برادرِ عزیز ارشاد احمد عارف نے اور اُسی روز ’’92 نیوز‘‘ کے صفحہ اوّل پر رانا محمد عظیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’نواز شریف کی گرفتاری کے لئے آنے والے نیب کے اہلکاروں سے یہ فرمائش / ضد کی جائے گی کہ وہ اُن کی والدہ شمیم
مزید پڑھیے


حاضر ؔاور غیر حاضر ؔ، احباب سے تعلق ِ خاؔطر؟

منگل 10 جولائی 2018ء
اثر چوہان
معزز قارئین! مَیں چار بیٹیوںکا باپ ہُوںاور مَیں ہر بیٹی کو دُلہن کے روپ میں اُس کے دُلہا کے ساتھ رخصت کر چکا ہُوں۔ 7 جولائی کو ، جب 48 سال سے میرے دوست ، برادرِ عزیز اعظم خلیل ، جنابہ و جناب انیس اُلرحمن کے بیٹے دُلہا ۔ ڈاکٹر سعد بن انیس سے اپنی بیٹی ڈاکٹر خیال اعظم خلیل کو رُخصت کر رہے تھے تومیری عجیب کیفیت تھی۔ شادی ہال میں "Audio" پر بیٹیوں کی رُخصتی سے متعلقہ اردو اور پنجابی کے گیت سُنائے جا رہے تھے تو میری آنکھوں میں میری ہر بیٹی کی رُخصتی کا منظر گھوم
مزید پڑھیے


نواز شریف وغیرہؔ، کے مزاج ؔدرُست ہو جائیں گے !

اتوار 08 جولائی 2018ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ آخر کار ،پرسوں (6 جولائی کو) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ’’ایون فیلڈ ریفرنس کیس‘‘ کا فیصلہ سُنایا ہی دِیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دس سال ، اُن کی بیٹی مریم نواز کو سات سال اور داماد کیپٹن( ر) محمد صفدر کو (اُن کی غیر موجودگی میں) ایک سال ’’ قید بامشقت‘‘ کی سزا سُنا دِی اور اُن تینوں کو عوامی اور سرکاری عہدوں کے لئے 10 سال کے لئے نااہل قرار دے دِیا۔ میاں نواز شریف اور مریم نواز کو ایک ارب 65 کروڑ روپے جرمانہ کردِیا اور لندن میں
مزید پڑھیے


چیف ؔجسٹس۔ چیئرمین ؔنیب ، کی وَکھری ، وَکھری ،سوؔچ؟

جمعه 06 جولائی 2018ء
اثر چوہان

 معزز قارئین! پرسوں ( 4 جولائی کو) الیکٹرانک میڈیا پر اور کل (5 جولائی کو) بہت سی اہم خبریں ٹیلی کاسٹ اور شائع ہُوئیں لیکن قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال اور لندن میں مقیم سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے بیانات بہت ہی اہم تھے۔ مجھے تو صدر ممنون حسین ، نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر اُلملک اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی موجودگی میں چیئرمین نیب "First Gentleman of Pakistan" کی حیثیت سے دکھائی دئیے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ، اِس مرتبے کے کسی افسر نے مختلف کرپشن کے مقدمات میںملوث سیاستدانوں کو مثالی
مزید پڑھیے



’’گندے بچوں ‘‘ ( حکمرانوں ) نے میرا لاہور گندا کردیا!

جمعرات 05 جولائی 2018ء
اثر چوہان
معزز قارئین! مَیں نے سرگودھا سے 1960ء میں ’’مسلکِ صحافت ‘‘ اختیار کِیا۔ پھر لاہور میرے خوابوں کا شہر بن گیا (اب بھی ہے) ۔ مَیں 1969ء سے لاہور میں ہُوں اور 1987ء سے اسلام آباد میں لیکن، مَیں لاہور ہی سے میری شناخت ہے۔ میرے پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں لاہور میں پیدا ہُوئیں ۔ پرسوں (3 جولائی کو ) طوفانی بارش کے بعد لاہور اور اہلِ لاہور کے ساتھ جو کچھ ہُوا اُس کی تفصیلات الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر دُنیا بھر نے دیکھیں ۔ بعض شہ سُرخیاں یوں تھیں کہ ۔ ’’ لاہور ڈوب گیا۔
مزید پڑھیے


’’بھٹو پیپلز پارٹی ‘‘ کا انتخابی نشان ۔ تلوار ؔ ۔ رائیگاں؟

منگل 03 جولائی 2018ء
اثر چوہان

معزز قارئین! اِس وقت جناب ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی یادگار ۔دو سیاسی جماعتیں میدانِ سیاست میں ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی۔ پی۔ پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی۔پی۔ پی۔ پی) کے صدر جناب آصف علی زرداری ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ’’ پی۔ پی۔ پی۔ ‘‘ کو ’’ تلوار ‘‘ (Sword)اور ’’پی۔ پی۔ پی۔ پی‘‘ کو ’’تیر‘‘ (Arrow) کے انتخابی نشانات الاٹ کئے ہیں لیکن، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زردای کی طرف سے جاری کئے گئے "Ticket Holders" (امیدوارانِ قومی و صوبائی اسمبلی )کا انتخابی نشان
مزید پڑھیے


گلُوکار ؔسیاستدان ۔اُردو ؔ۔ کراچی ؔاور پان ؔکا بِیڑا؟

هفته 30 جون 2018ء
اثر چوہان

معزز قارئین! اُردو کی ایک ضرب اُلمِثل ہے کہ ’’ گانا اور رونا کسے نہیں آتا‘‘ لیکن کیا کِیا جائے کہ ’’ 26 جون کو کراچی کی ایک تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ایک پرانی بھارتی فلم کا گانا تو گایا لیکن حاضرین کو پتہ نہیں چل سکا کہ میاں صاحب اپنے کِس خاص دوست کے بچھڑ جانے کے خوف سے رونا چاہتے ہیں ؟ گانے کے بول تھے…

اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تُم!

تمہارے بِنا ہم بھلا کیا کریں گے!

میاں شہباز شریف 25 جولائی کے عام انتخابات میں کراچی
مزید پڑھیے


شاہد خاقان عباسی ۔نواز شریف پرقُربان؟

جمعه 29 جون 2018ء
اثر چوہان

معزز قارئین! مَیں نے تقریباً 50 سال پہلے ، ایک بھارتی فلم میں ہیروئین کو ہیرو کے سامنے ناچتے اور ایک گیت گاتے سُنا تھا کہ ، جس کا مُکھڑا ( مطلع ) تھا کہ …

مجھے اپنے رنگ میں ، رنگ لو ،

 سجنا، سوہنے رنگ میں!

وزیراعظم نواز شریف ۔ سپریم کورٹ کی طرف سے آئین کی دفعہ 62 کے تحت نااہل قرار دئیے جانے سے پہلے جانتے تھے کہ ’’ اُن کی نااہلی کے بعد ، میاں شہباز شریف کے بجائے شاہد خاقان عباسی اُن کے صحیح جانشین ثابت ہوں گے ‘‘۔ یہی ہُوا۔ پرسوں (27 جون ) کو الیکشن
مزید پڑھیے


سکندر مرزا ؔ۔ نواز شریف ؔاور اُن کا ۔لندنؔ؟

جمعرات 28 جون 2018ء
اثر چوہان

25 جون کو برطانوی اخبار ’’ "Daily Mail" کے حوالے سے یہ خبر عام ہُوئی تھی کہ ’’ شریف فیملی کی لندن فلیٹس کے علاوہ 21 جائیدادیں بھی ہیں لیکن برطانیہ میں تحقیقات میں رکاوٹ ہے ۔ شریف فیملی کی جائیدادوں کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ پائونڈ ہے۔ ون ہائیڈ پارک پیلس سمیت کئی جائیدادیں بیچ کر بھاری منافع بھی کمایا گیا ۔ جن کا نیب ریفرنس میں تذکرہ نہیں‘‘۔ یہ بھی کہا گیا کہ ’’ برطانیہ میں شریف فیملی کی جائیدادوں کا سراغ لگانا آسان نہیں کیونکہ اُن جائیدادوں کو کمپنیوں ، ٹرسٹس اور بینک اکائونٹس کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں