Common frontend top

اثر چوہان


نیا پاکستانؔ۔ ریاست ؔ مدینہ اور غُلامانِ ؔشاہِ مدؐینہ!


معزز قارئین!۔ 18 اگست 2008ء کو ، صدر جنرل پرویز مشرف نے عہدۂ صدارت چھوڑ دِیا تھا۔ ٹھیک دس سال بعد 18 اگست 2018ء کو ،صدر مملکت سیّد ممنون حسین نے ، پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے جناب عمران خان سے حلف وفاداری لِیا۔ سابق صدر جنرل پرویز مشرف بھی سیّد کہلاتے تھے۔ امیر اُلمومنین حضرت علی مرتضیٰ ؑ نے اپنے ایک گورنر ، مالک بن اُشتر کو ایک خط میں لِکھا تھا کہ ’’ وہ کُرسی ، جِس پر تُم بیٹھے ہو، اگر مستقل ہوتی تو ، تُم تک کیسے پہنچتی؟‘‘۔ 19 اگست 2018ء ( 7
منگل 21  اگست 2018ء مزید پڑھیے

"Strong Executive"- Imran Khan?

پیر 20  اگست 2018ء
اثر چوہان

 معزز قارئین!۔ 14 اگست ( یوم آزادی) کی تقریبات کے بعد ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں ’’ جنگی بنیادوں پر‘‘ سپیکر ز، ڈپٹی سپیکرز ، وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کا انتخاب ہُوا ۔ 15 اگست کو، پاکستان تحریک انصاف کے جناب اسد قیصر اور جناب قاسم سوری ، قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر منتخب ہُوئے ۔اُنہوں نے متحدہ اپوزیشن کے (پی۔ پی۔ پی۔ پی) کے سیّد خورشید شاہ اور جمعیت عُلماء اسلام (ف) اور فضل اُلرحمن صاحب کے بیٹے اسد محمود کو ہرا دِیا ۔ اُس روز سابق صدر آصف زرداری ایوان میں موجود تھے اور
مزید پڑھیے


’’ سَر سبز و شاداب پاکستان۔ دِل میں پودا ، آرزو کا!‘‘

جمعرات 16  اگست 2018ء
اثر چوہان

 مُدّت ہُوئی، اُستاد، شاعر منیر ؔکیفی نے اپنے کسی دوست کو دُعا دیتے ہُوئے کہا تھا کہ …

دوست ، سرسبز رہیں، آپ کے دشمن پامال!

ذکر بُھولے سے بھی نہ ہو، رنج و غم و محنت کا!

معزز قارئین!۔ فارسی زبان کے لفظ سر سَبز کے معنے ہیں ’’ ہرا بھرا۔ لہلہاتا ہُوا، آباد، زندہ ، خُوش، دولت مند اورتازہ دماغ‘‘۔ 13 اگست کو ریس کورس پارک راولپنڈی میں ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اُن کی اہلیہ ٔ  محترمہ نے ، قوم کو یومِ آزادی ؔکا تحفہ دیتے ہُوئے ، پاک فوج کی طرف سے مُلک گیر ’’سر سبز
مزید پڑھیے


قائداعظمؒ کا پاکستان ؔاور مفلوک اُؔلحال عوام ؟

منگل 14  اگست 2018ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ ’’یوم پاکستان ‘‘ ( 23 مارچ) ’’ یوم آزادی ‘‘ (14 اگست) ’’مصّور پاکستان‘‘علامہ اقبالؒ اور ’’ بانی ٔ پاکستان‘‘ حضرت قائداعظمؒ کے ایام ِ ولادت و وفات اور کئی دوسرے مواقع پر ، صدر مملکت ، وزیراعظم اور مختلف سیاستدانوں کی طرف سے اپنے پیغامات اور خطابات میں کہا جاتا ہے کہ ’’ قیام پاکستان کے لئے مسلمانوں نے ، بہت سی قربانیاں پیش کی ہیں‘‘اور حقیقت بھی یہی ہے !۔ تحریک ِ پاکستان کے دَوران ہندواور سِکھ دہشت گردوں نے 15 لاکھ سے زیادہ مسلمانوں کو شہید کردِیا تھا ۔ بھارتی پنجاب میں 10 لاکھ مسلمانوں
مزید پڑھیے


چیف جسٹس ، میاں ثاقب ؔنثار ۔ میرے ہم خیاؔل؟

پیر 13  اگست 2018ء
اثر چوہان

 

9 اگست 2018ء کو ’’ تارکینِ  وطن‘‘ کو ووٹ دینے کے حق سے متعلق کیس کی سماعت کے دَوران جب سیکرٹری الیکشن کمیشن جناب بابر یعقوب نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو بتایا کہ ’’ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کو دو سے زیادہ نشستوں پر انتخاب لڑنے کی اجازت نہ دینے اور خالی ہونے والی نشست کے اخراجات ، امیدوار سے وصول کرنے کی تجویز پیش کی تھی جسے مسترد کردِیا گیا تھا ۔ انتخابات کے لئے 21 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا تھا ۔ ایک حلقے کے الیکشن پر کروڑوں روپے خرچ ہو جا تے ہیں!‘‘ چیف
مزید پڑھیے



قائداعظمؒ ، کا 11 ؔاگست / صدر ِ مملکت کی ممنونِیاتؔ!

هفته 11  اگست 2018ء
اثر چوہان

25 جولائی کے عام انتخابات کے نتیجے میں ، قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت ملنے کے بعد ، چیئرمین عمران خان اور اُن کی پارٹی کے دوسرے مقتدر ارکان کی خواہش تھی کہ ’’ نگران حکومت ، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور دوسرے اداروں کی "Formalities" ( قواعد و ضوابط ، آداب و رسومات اور تکلفات) بہت جلد طے ہو جائیں تو ، وزارتِ عظمیٰ کا حلف اُٹھا کر عمران خان 11 اگست کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر کے مختلف مذاہب کے پاکستانیوں کے ذہنوں میں ، 11 اگست 1947ء کو ، پاکستان
مزید پڑھیے


یوم آزادی ؔ ، فضل اُلرحمن صاحب کی ، جدوجہدؔ ِ آزادی؟

جمعه 10  اگست 2018ء
اثر چوہان

 معزز قارئین!۔ پرسوں ( 8 اگست کو ) اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے ، ( بظاہر ) متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی مظاہرے میں ، مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ( پی۔ پی۔ پی۔ پی) کے صدر آصف زرداری اور اُن دونوں کے فرزندان حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو کے علاوہ امیر جماعت اسلامی جناب سراج اُلحق شریک نہیں تھے ، اِسی لئے احتجاجی مظاہرے کی قیادت امیر ’’جمعیت عُلماء اسلام ‘‘ (ف) فضل اُلرحمن صاحب نے کی ۔ اُن کی پشت پناہی کے لئے (مقتول ) ’’بلوچ گاندھی‘‘ عبداُلصمد خان
مزید پڑھیے


’’جاگتےؔ ،چیف جسٹس۔ سوتےؔ ،چیف الیکشن کمشنر؟‘‘

جمعرات 09  اگست 2018ء
اثر چوہان

معزز قارئین !۔ 28 جولائی 2017ء کو سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں ، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس گلزار احمد ، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کے پانچوں جج صاحبان نے متفقہ طور پر ، وزیراعظم نواز شریف کو صادق ؔاورامین ؔ ، ثابت نہ ہونے پر آئین کی دفعہ "62-F-1" کے تحت نااہل قرار دے دِیا تھا تو، 30 جولائی 2017ء کو میرے کالم کا عنوان تھا ’’ سلام!۔ عدالتی انقلاب۔ تو شروع ہوگیا؟‘‘۔ مَیں نے لکھا تھا کہ ’’ پیارے پاکستان میں ججوں
مزید پڑھیے


’’ عمران خان! تینوں ربّ دِیاں رکھّاں!‘‘

بدھ 08  اگست 2018ء
اثر چوہان

 پرسوں (6 اگست کو ) جب مَیں نے ، الیکٹرانک میڈیا پر ، اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں ’’ پاکستان تحریک انصاف‘‘ کی پارلیمانی پارٹی کو اپنے چیئرمین عمران خان کو ، وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کا جوش و خروش دیکھا اور سُنا تو مجھے 7 مئی 2013ء کو ( 11 مئی 2013ء کے عام انتخابات سے ) 4 دِن پہلے کا ایک واقعہ یاد آیا ، جب عمران خان لاہور میں ’’پاکستان تحریکِ انصاف ‘‘ کی جلسہ گاہ کے سٹیج پر چڑھتے ہُوئے 15 فٹ کی بلندی سے گر کر سنبھل گئے تھے لیکن، اندرون اور
مزید پڑھیے


جنابِ بھٹو کی پیپلز پارؔٹی ۔ اسمبلیوں سے غائب ؟

پیر 06  اگست 2018ء
اثر چوہان
خبروں کے مطابق’’ الیکشن کمشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ 122 سیاسی جماعتوں میں سے 95 سیاسی جماعتوں نے 25 جولائی کے عام انتخابات میں حِصّہ لِیا، جن میں سے صِرف 12 سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں پہنچ سکیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں 5 ، بلوچستان اسمبلی میں 10 ، پنجاب اسمبلی میں 5 اور سندھ اسمبلی میں 6 سیاسی جماعتیں پہنچ سکی ہیں۔ الیکشن کمِشن کے پاس جنابِ ذوالفقا ر علی بھٹو کی یادگار ’’پاکستان پیپلز پارٹی ‘‘ کے نام سے چار سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری کے چیئرمین شِپ میں پاکستان پیپلز پارٹی ،
مزید پڑھیے








اہم خبریں