Common frontend top

اثر چوہان


’’ جنّت اُلبقِیع‘‘ میں ۔ تُربتِ ’’ خاتونِ جنّت؟‘‘


 معزز قارئین! پرسوں 23 جون کو پاکستان سمیت دُنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں اپریل 1926ء کو نجفؔ اور حجازؔ کے بادشاہ عبدالعزیز ابنِ سعود کے حکم سے مدینہ منورہ میں واقع ۔گورستان ’’جنّت اُلبقیع ‘‘ کے انہدام کا سوگ منایا گیا۔ 23 جون 2018ء کے روزنامہ ’’92 نیوز‘‘ میں اخبار کے آخری صفحہ 16 پر دو نامور عُلماء ، ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی اور مفتی محمد حسنین رضا سیّدی کے ’’ انہدام جنّت اُلبقیع‘‘ اور ’’ مدفونین جنّت اُلبقیع‘‘ کے عنوان سے دو معلومات افزاء مضامین شائع ہُوئے ۔ اُسی روز سات بجے صبح جناب نذیر احمد غازی کے
پیر 25 جون 2018ء مزید پڑھیے

ارب ؔپتی اور کروڑ ؔپتنی ، سیاستدانوں کے ، اثاؔثے؟

هفته 23 جون 2018ء
اثر چوہان

معزز قارئین! الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابا ت کے امیدوار، سیاستدانوں (خواتین و حضرات) کے اثاثوں (Assets) کو منظر عام پر لایا گیا ہے ۔ پتہ چلا کہ’’ آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری ، عمران خان ، مریم نواز، میاں شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور بہت سے سیاستدان اُن کی طرح ارب پتیؔ اور کروڑ پتی ؔہیں ‘‘۔ ماشا ء اللہ!۔ عربی زبان کی ترکیب۔ ماشاء اللہ کے لُغوی معنے ہیں ۔’’ اگر خدا نے چاہا۔ خدا کرے! یا چشم بَددُور ‘‘ ظاہر ہے کہ کوئی بھی شخص (مرد یا عورت)
مزید پڑھیے


چودھری ؔنثار۔ میاں نثار ؔشریف ۔ نہیں بن سکے؟

جمعرات 21 جون 2018ء
اثر چوہان

 معزز قارئین! استاد شاعر امیر میناؔئی نے اپنے محبوب کو ’’گُل ‘‘ قرار دیتے ہُوئے اُس کی نازک ؔکلائی کا تذکرہ کرتے ہُوئے کہا تھا کہ …

اللہ رے ! اُس گُل کی کلائی کی نزاکت ؟

بل کھا گئی ، جب بوجھ پڑا ، رنگ حِنا کا؟

لیکن، تندرست و توانا، راجپوت سیاستدان ، مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر داخلہ ، چودھری نثار علی خان کا معاملہ کچھ اور ہے ۔ بقول اُن کے ، اُنہوں نے 34 سال تک جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء کی پیداوار ’’ بھاری بھر کم ‘‘ سیاستدان میاں نواز شریف کا بوجھ اُٹھائے
مزید پڑھیے


پاکستانی خواجہ سراؔئوں ، کی مسیحائی کا مسئلہ؟

بدھ 20 جون 2018ء
اثر چوہان
معزز قارئین! عربی زبان میں جِس مخلوق کو مخنث ؔ ، فارسی میں نامردؔ ، سنسکرت ، ہندی، اردو اور پنجابی میں ہیجڑاؔ اور انگریزی میں "Eunuch" کہا جاتا تھا ۔ اب اُنہیں احتراماً ’’خواجہ سرا ‘‘ کہا جاتاہے ۔پرانے تُرک سُلاطین اور بعد ازاں ہندوستان کے بادشاہوں کے دَور میں زنان خانہ کے نامرد خدمت گاروں کو خواجہ سرا ؔ کہا جاتا تھا۔ بعض خواجہ سرائوں کوبادشاہ کے مُشیر کی حیثیت حاصل ہوتی تھی۔ کئی خواجہ سرائوں نے تو، بادشاہت کی اُلٹ پلٹ میں بھی اہم کردار ادا کِیا ہے ‘‘ ۔اُن دِنوں جسٹس افتخار محمد چودھری
مزید پڑھیے


’’پاکستان میں رہنے والے ، ہرمخلص انسان کی خیر!‘‘

جمعرات 14 جون 2018ء
اثر چوہان
پاکستان میں اور بیرون ملک پاکستانی نژاد مسلمانوں نے 27 رمضان اُلمبارک کی رات ۔’’ شب ِ قدر ‘‘ کو عقیدت و احترام سے منایا اور تحریکِ پاکستان سے دلچسپی رکھنے والے مسلمانوں نے ’’ یوم آزادی‘‘ کے طور پر بھی۔ ’’تحریکِ پاکستان ‘‘کے نامور کارکن ، عالم دین اور قائداعظمؒ کے رفیق ِ کار مولانا عبداُلقدوس ہاشمی (مرحوم) نے اپنی تالیف ’’ تقویم تاریخی‘‘ ( قاموس تاریخی ) میں لِکھا ہے کہ’’ 1366 ھ (19 جولائی 1947ء بروز شنبہ (ہفتہ) کو قیام پاکستان کا اعلان ہُوا تھا‘‘۔ تحریکِ پاکستان کے بعض دوسرے اصحاب کا خیال ہے کہ ’’ اُس
مزید پڑھیے



ریحام خان کی کتاب ؔ ۔ ضرورت رشتہ کا اؔشتہار؟

منگل 12 جون 2018ء
اثر چوہان

 معزز قارئین! چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ، عمران خان اور اُن کی مُطلقہ بیوی ۔ ریحام خان کی کتاب کا چرچا ۔ ہے ۔ پاکستان ، بھارت اور کئی دوسرے ملکوں کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر جاری و ساری ہے ۔ 25 جولائی کے عام انتخابات سے پہلے ’’پاکستان تحریک انصاف ‘‘ زور پکڑتی جا رہی ہے لیکن اُس کی دو حریف جماعتوں ’’ پاکستان مسلم لیگ (ن) ‘‘ اور ’’ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ‘‘ کے قائدین کارکنان اور "Media Experts" ۔عوام کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ۔ ’’مُبینہ کتاب ‘‘ کی اشاعت کے
مزید پڑھیے


کالا باغ ڈیم ؔ۔کی تعمیر پر ۔ ریفرنڈمؔ؟

هفته 09 جون 2018ء
اثر چوہان

 معززقارئین! پرسوں ( 7 جون کو ) اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی طرف سے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں پانی کی قلت کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اِس خواہش کا اظہار کِیا ہے کہ ’’ کاش مَیں پنجابی نہ ہوتا ۔ بلوچی یا سندھی ہوتا۔ ایک سندھی کی نظر سے ’’ کالا باغ ڈیم‘‘ کے مسئلہ کو دیکھتا تو شاید کچھ سمجھ آتا ۔ میرا جی چاہتا ہے کہ ’’ مَیں کالا باغ ڈیم بنانے اور ملک کے قرضے اُتار نے کے لئے چولا
مزید پڑھیے


جنابِ وزیراعظم! چھکا مُبارک! ۔ کچن کیبنٹ نہ بنائیں!

جمعرات 07 جون 2018ء
اثر چوہان

 معزز قارئین! یکم جون کو، سابق چیف جسٹس آف پاکستان جناب ناصر اُلملک نے نگران وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اُٹھایا اور پرسوں (5 جون کو ) اُن کی چھ رُکنی وفاقی کابینہ نے بھی حلف اُٹھالیا، جِس میں دو خواتین بھی شامل ہیں ۔  ڈاکٹر شمشاد اختر اور محترمہ روشن خورشید بھروچہ ۔ جناب عبداللہ حسین ہارون کو وزارتِ خارجہ اوروزارتِ قومی سلامتی کے قلمدان سپرد کئے گئے ہیں ۔ اُن کے پاس وزارتِ دفاع اوردفاعی پیداوار کا اضافیؔ چارج بھی ہوگا۔ ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزارتِ خزانہ، وزارتِ شماریات اور وزارتِ منصوبہ بندی کے قلمدان سپرد کئے گئے
مزید پڑھیے


’’جیِہدا نبیؐ مولا ، اوہدا علی ؑ مولا!‘‘

بدھ 06 جون 2018ء
اثر چوہان

 معزز قارئین! ’’ مولائے کائنات‘‘ حضرت علی مرتضی ؑ کے یوم ولادت اور یوم شہادت پر مَیں نے بہت کچھ لِکھا ہے ۔ آج آپ ؑ کا یوم شہادت ہے۔بلا تمہید عرض کرتا ہُوںکہ ’’25 فروری 1969ء کو اللہ تعالیٰ نے مجھے فرزندِ اوّل عطا فرمایا ۔ مَیں نے اپنے والد صاحب ’’ تحریک پاکستان‘‘ کے (گولڈ میڈلسٹ) کارکن رانا فضل محمد چوہان کی فرمائش پر اُس کا نام ۔ ذوالفقار علی چوہان رکھا۔ ’’ذوالفقار ‘‘۔ اُس دو دھاری تلوار کا نام تھا جو پیغمبر انقلابؐ  کو غزوۂ بدر میں مالِ غنیمت کے طور پر ملی ۔ حضور پُر نُور
مزید پڑھیے


’’ خادمِ اعلیٰ ‘‘ کو ،کُتے / ڈینگی نے کاٹا؟

منگل 05 جون 2018ء
اثر چوہان

 معزز قارئین! پرسوں ( 3 جون کو) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاںثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز اُلاحسن پر مشتمل 2 رُکنی بنچ نے 56 کمپنیوں میں بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت شروع کی تو، چیف جسٹس نے کہا کہ ’’ شہباز شریف خُود پیش ہو کر وضاحت کریں کہ ، سرکاری افسروں کو بھاری تنخواہوں میں کیسے بھرتی کِیا گیا؟‘‘ اِس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد نے کہا کہ’’ وزیراعلیٰ کا کمپنیوں میں براۂ راست کوئی کردار نہیں تھا‘‘۔ چیف جسٹس نے استفسار کِیا کہ ’’ یہ کیسے ممکن ہے؟ کہ صوبے کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں