Common frontend top

احمد جمال نظامی


عمران خان توکامیاب ہوچکے!


بلا آخر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کا آغاز کردیا ہے، سوال یہ ہے کہ لانگ مارچ کامیاب ہوگا؟ کیا لانگ مارچ کے ذریعے سیاسی اہداف حاصل کر لیے جائیں گے؟ بظاہر یہی محسوس ہوتا ہے کہ لانگ مارچ تو درحقیقت کامیاب ہوچکا ، آغاز سے ایک روز قبل پے در پے پریس کانفرنسیں اسکی کامیابی کا اعلان تھا، اب مسلحہ جتھوں اور دہشت گردی کے خدشات سے عوام کو خائف کرنے کے باوجود عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر لانگ مارچ میں موجود ہے۔ اخلاقی طور پر حکومت کو انتخابات کا اعلان کردینا چائیے، اسی میں
اتوار 30 اکتوبر 2022ء مزید پڑھیے

سیاست کے کھیل کا سبق!

هفته 29 اکتوبر 2022ء
احمد جمال نظامی
سیاست کا حالیہ کھیل تقریبا 6ماہ قبل اس وقت شروع ہوگیا تھا جب عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک سے متعلقہ قومی اسمبلی کا اجلاس رات گئے تک جاری رہا۔ عدالتیں کھل گئیں اور پولیس وین وزیر اعظم ہاؤس کے باہر آن پہنچی‘اس صورتحال پر ہر طرف سے سوال اٹھنے لگے‘ وہ جو بغلیں بجارہے تھے‘انکے ذہنوں میں بھی سوالات کے انبار لگے تھے‘ لہذا جیسے ہی عمران خان وزیر اعظم ہاؤس سے ڈائری پکڑ کر چل دیئے تو ان کے ایک سوال ’’کوئی رہ تو نہیں گیا جو سامنے نہ آیا ہو‘‘اس کے بعد ملک بھر میں عوام
مزید پڑھیے


فاؤل پلے؟

اتوار 23 اکتوبر 2022ء
احمد جمال نظامی
کیا اس سوال ’’یوں پکارے ہیں مجھے کوچہ جاناں والے۔۔۔۔۔ ادھر آ بے ابے او چاک گریباں والے‘‘ کا جواب بدلا جاسکتا پے؟ میری رائے میں ایسا اب ممکن نہیں، کیا کسی گھر میں ف ماتم بچھی ہو اور ہمسایہ خوشیوں کے شادیانے بجا رہا ہو، ایسے گھرانے یا شخص کی کوئی تعریف کرسکتا ہے؟ اگر نہیں تو اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے اس ملک میں جہاں عدالتوں میں عام اور مجبور آدمی کو فوری اور سستا انصاف میسر نہ آ رہا ہو، حکومت کی بدترین کارکردگی کے باعث عام آدمی کے گھر کا چولہا ڈھنڈا پڑ رہا
مزید پڑھیے


درویش صحافت….فرخ سعید خواجہ مرحوم

هفته 22 اکتوبر 2022ء
احمد جمال نظامی
زندگی کی حقیقت موت ہے‘ ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے‘اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں اور بطور مسلمان آخرت پر یقین ہمارا پکا سچا ایمان ہے۔اللہ رب العزت کی جانب سے اس جہاں فانی کو ہمارے لئے امتحان گاہ بنایا گیا ہے‘آج اس دنیا میں اپنے اعمال کی صورت میں ہم جو بوئیں گے کل اسی کو کاٹیں گے‘دنیا بلاشبہ امتحان گاہ سے کم نہیں‘ انسان اپنی زندگی میں کئی نشیب و فراز دیکھتا ہے لیکن جو لوگ آخرت کو یاد رکھتے ہوئے اعمال صالح کو اپنا شعار بنا لیتے ہیں‘انکی دنیا و آخرت کی کامیابی
مزید پڑھیے


لیاقت علی خان فارمولا!

اتوار 16 اکتوبر 2022ء
احمد جمال نظامی
لیاقت علی خان قیام پاکستان کے بعد پہلے وزیر اعظم بنے، وہ خاندانی نواب تھے، ان کی خاندانی روایات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جو لباس ایک مرتبہ زیب تن کر لیا جاتا، اسے دوبارہ استعمال کرنے کا رواج نہیں تھا لیکن قیام پاکستان کے بعد لیاقت علی خان نے نوابی کو خیر باد کہہ دیا اور اپنی زندگی پاکستان کیلئے وقف کردی۔ لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1895ء میں کرنال بھارت میں پیدا ہوئے جبکہ 16 اکتوبر 1951ء میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں شہید کردئیے گئے۔ لیاقت علی خان کو قائد ملت اور شہید ملت بھی
مزید پڑھیے



انقلاب کی راہ کون ہموار کررہا ہے؟

هفته 15 اکتوبر 2022ء
احمد جمال نظامی
آئندہ کیا ہوگا؟ کس کی حکومت قائم ہوگی‘اس سے پہلے تحریک انصاف کا لانگ مارچ کیا نتائج حاصل کرپائے گا ۔ حکومت کا ردعمل اور احتجاج سے نمٹنے کا کیا طریقہ کار ہوگا؟ اس سے ملک میں مزید سیاسی کشیدگی بڑھے گی یا خدانخواستہ انارکی جیسے حالات پیدا ہونگے یا ملک میں حقیقی معنوں میں انقلاب آنیوالا ہے؟ اس طرح اور اس سے ملتے جلتے سوالات ہر پاکستانی کے ذہن میں ہیں۔ یقین مانئے بے یقینی کی کیفیت اس حد تک ہے کہ آئندہ کیا ہونیوالا ہے‘کیا ہوسکتا ہے اور حکمران کیا کچھ کر سکتے ہیں‘ اس بارے میں تا
مزید پڑھیے


شکست کا ڈنکا بج چکا!!!

اتوار 09 اکتوبر 2022ء
احمد جمال نظامی
"مَیں کھٹکتا ہْوں دلِ یزداں میں کانٹے کی طرح" کے مصداق حکومت بوکھلاہٹ کی آخری حدوں کو پہنچ چکی۔ اعصاب شکن جنگ میں شکست کا ڈنکا بج چکا ہے، لہذا ہر وہ قدم اٹھایا جا رہا ہے، جس سے اور کسی کا نہیں، حکومت کا اپنا تماشا بن رہا ہے۔ حکومتی ساکھ الگ تباہ ہوچکی۔ عمران خان کو بام عروج پر پہنچانے کا سہرا اسی حکومت کے سر سجتا ہے، اب اپنی غلطی کو سدھارنے کی بجائے ہر وقت عمران خان، عمران خان کا راگ الاپتے جا رہے ہیں۔ جناب آپ نیب قوانین میں ترامیم کریں، کیسزز معاف کروائیں۔ عوام
مزید پڑھیے


میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا

هفته 08 اکتوبر 2022ء
احمد جمال نظامی
ہزیمت کا نیا دور شروع ہوچکا ‘نا تھمنے والی ظلم‘جبر اور نا انصافی کی سیاہ رات خوفناک ہوتی چلی جارہی ہے۔سب کچھ سیاہ ہے مگر چند مخصوص چہرے‘مخصوص خاندان اور مخصوص لوگ سیاہ رات میں چمکتے ہیں‘گویا یہ ملک اشرافیہ کا ایک کلب ہے‘جن کے مفادات کو زچ پہنچے یا ان کی بات نہ مانی جائے تو پورا ملک اس رحجان پر چل نکلتا ہے۔ پورے کا پورا میڈیا اس پر صف ماتم بچھا دیتا ہے لیکن جیسے ہی بات ایک عام پاکستانی کی آئے تو ہر طرف سناٹے کے سوا کچھ نہیں۔ حبیب جالب نے بہت پہلے کہہ دیا
مزید پڑھیے


آڈیو لیکس… ایک نیا تماشہ!!

اتوار 02 اکتوبر 2022ء
احمد جمال نظامی
علائو الدین خلجی افغانستان کے شہر قلات میں پیدا ہوئے ان کے والد کی وفات کے بعد ان کے چچا جلال الدین خلجی سلطنت کے نئے سلطان بن گئے‘ جلال الدین نے علائو الدین خلجی کی پرورش کی۔علائو الدین خلجی پوری دنیا پر حکومت کرنیکا خواب دیکھتے تھے‘ لہذا وہ ایک زبردست جنگجو بنے۔سلطان جلال الدین نے اپنی بیٹی ملکہ جہاں کی شادی علائو الدین خلجی سے کی‘ملکہ جہاں اپنے والد کے سلطان ہونے کے باعث انتہائی مغرور اور خودغرض تھیں‘جس کے باعث علائو الدین اور ان کا نبھا نہ ہوسکا‘ یہ اختلافات بڑھے اور ایک موقع پر جب ایک
مزید پڑھیے


انقلاب آیا؟

هفته 01 اکتوبر 2022ء
احمد جمال نظامی
معاشرہ حد سے زیادہ تقسیم ہوچکا ہے۔ ن لیگ کیلئے اسحاق ڈار کی واپسی کسی انقلاب سے کم نہیں, مریم نواز کی سزا بھی کالعدم قرار دیدی گئی، لیکن دوسری جانب سوالات‘اعتراضات اور احتجاج کا لا امتناعی سلسلہ زوروں پر ہے۔اسحاق ڈار وطن عزیز سے خود فرار ہوئے‘اب وزیر اعظم کیساتھ واپس پہنچے ہیں۔ہمیں تو بتایا گیا تھا کہ ڈار صاحب نے ملکی معیشت کو مصنوعی زوایوں سے چلایا‘کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بلند ترین سطح پر لے گئے‘ برآمدات کے مقابلے میں درآمدات کی بھرمار کرتے رہے جبکہ اب کہا جا رہا ہے کہ ملک میں اسحاق ڈار انقلاب لے آئینگے۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں