Common frontend top

احمد جمال نظامی


پی ڈی ایم کا فلاپ تجربہ


اس کوئی دو رائے نہیں کہ موجودہ حکمرانوں کو کسی سیاسی دشمن کی ضرورت نہیں‘ سیاسی گرفتاریوں سے لے کر صحافیوں پر مقدمات کے اندراج اور معیشت کے بدترین بحران تک حکومتی طرز عمل نے اسے بری طرح بے نقاب کردیا ہے۔ہمارے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ 50لاکھ ڈالر یومیہ افغانستان سمگل ہو ر ہے ہیں‘افغان کرنسی 5.6فیصد مہنگی ہوگئی جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں 37فیصد کمی ہوئی آخر اس کا ذمہ دار کون ہے؟ کبھی اس دھندے میں ملوث قوم کے مجرم قانون کے کٹہرے میں
هفته 11 فروری 2023ء مزید پڑھیے

گرفتاریوں کا موسم مگر صحافی؟

هفته 04 فروری 2023ء
احمد جمال نظامی
گرفتاریوں کا موسم شروع ہوچکا‘ سیاستدانوں کے ساتھ صحافیوں کی گرفتاریاں‘ اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے۔ حکومت کے کوئی پیر نہیں رہے اور اب وہ دھونس دھاندلی اور زور زبردستی سے اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ انتخابات سے فرار کی خواہش پر الگ رالیں ٹپکتی ہیں، کیا موجودہ دور میں ایسا ہوسکے گا؟ 10ماہ پہلے جب موجودہ تیرہ جماعتوں کا پی ڈی ایم اتحاد اقتدار میں آیا‘اس کے بعد پے در پے صحافیو ں پر مقدمات کی بارش کردی گئی۔ اس تناظر میں سارے واقعات عوام کے ذہنوں میں ابھی تازہ ہیں۔حکومت نے
مزید پڑھیے


پورس کا ہاتھی

اتوار 29 جنوری 2023ء
احمد جمال نظامی
پورس کا ہاتھی ہر شے ڈھا دیتا ہے‘موجودہ حالات کتنے مختلف ہیں؟ اپنی اپنی سوچ‘تجربے اور نظریے کی بنیاد پر اس کا جائزہ لے لیجئے‘پنجاب میں ن لیگ کے ووٹرز کی بڑی تعداد دل گرفتہ ہے‘کے پی کے میں جے یو آئی ف‘اے این پی کے انجام سے دو چار ہونے کو ہے‘بلوچستان سے کئی پنچھی آصف علی زرداری کی گود میں جا بیٹھے ہیں لیکن انجام گلستان کیا ہوگا؟ پنجاب اور کے پی کے اس کا فیصلہ کرینگے‘قدرت نے اگر عمران خان کو مہلت دیدی اور وہ سندھ میں محنت کرنے کیلئے میدان میں داخل ہوسکے توپورے کے پورے
مزید پڑھیے


محاذ آرائی کا دروازہ!

هفته 28 جنوری 2023ء
احمد جمال نظامی
دلیل ختم ہوجائے تو محاذ آرائی کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے۔ پی ڈی ایم کے حکمرانوں نے ایک مرتبہ پھر محاذ آرائی کا دروازے کا کھول دیا ہے۔ اس حقیقت سے بے خبر کہ اس کا سارا فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا‘ اگر موجودہ حکمران کوئی سب سے بڑی غلطی کرینگے تو وہ نواز شریف کی واپسی کیلئے عمران خان کی گرفتاری اور ان کی نا اہلی یا گرفتاری ہو گی۔اور تو کچھ نہیں ہوگا البتہ تحریک انصاف مزید قوت کیساتھ ابھرے گی‘پھر انتخابات سے خائف حکمرانوں کی سیاست آخری تباہی کے دھانے پر ہوگی۔ اور ان کی کوئی
مزید پڑھیے


معیشت کا نوحہ…!!

اتوار 22 جنوری 2023ء
احمد جمال نظامی
معیشت کو چلانے میں موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے‘ اب اس ضمن میں کوئی دو رائے نہیں‘ زرمبادلہ کے ذخائر کی خوفناک صورتحا ل مزید بھیانک ہورہی ہے‘ ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کو ملنے والا 1.1ارب روپے کا قرضہ موخر کردیا ہے‘یہ قرضہ پاکستان کو دو اقساط میں ملنا تھا‘ 450 ملین ڈالر جنوری اور 600 ملین ڈالر کا قرضہ جولائی میں موصول ہونا تھا‘ ورلڈ بینک نے رائز ٹو اور پیس ٹو کے نام سے دو منصوبوں کی فنڈنگ کرنا تھی‘معیشت کی استحکام کے پروگرام رائز کیلئے 45 کروڑ ڈالر کے فنڈز بھی اس میں
مزید پڑھیے



سب کچھ دھندلا گیا ہے!

هفته 21 جنوری 2023ء
احمد جمال نظامی
سیاسی منظرنامہ متواتر ابرآلود ہے‘حکومت میں شامل ملک کی تمام جماعتیں کوئی متفقہ پالیسی نہیں رکھتیں‘ لہذا وفاقی کابینہ کی 80 کے لگ بھگ تعداد بھی کچھ ڈلیور کرنے سے قاصر ہے۔22وزراء جن کے پاس کسی وزارت کا قلمدان نہیں وہ بھی حکومت کو موثر صلاح مشورہ دینے سے یکسر قاصر ہیں‘یہی وجہ ہے کہ عوام تحریک انصاف کے اس مطالبے کی تکمیل چاہتے ہیں کہ ملک میں فوری طور پر عام انتخابات کا ڈنکا بجا دیا جائے۔ عمران خان پنجاب کے بعد کے پی کے اسمبلی کو بھی تحلیل کرواچکے ہیں‘ حکمران اس کے باوجود قومی انتخابات
مزید پڑھیے


پنجاب کی اگلی پیپلز پارٹی…؟

اتوار 15 جنوری 2023ء
احمد جمال نظامی
4 اپریل 1979ء کو ضیائی آمریت میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو تخت دار پر لٹکا دیا گیا۔ ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی شہر لاڑکانہ پہنچایا، ہر طرف سخت پہرہ تھا، محترمہ بینظیر بھٹو اور مرحوم کی پہلی اہلیہ سمیت چند افراد کو ان کا آخری دیدار کرنے کی اجازت دی گئی۔ جلدی جلدی میں ذوالفقار علی بھٹو کا جنازہ پڑھوا کر انھیں سپرد خاک کردیا گیا۔ زندہ بھٹو سے خوفزدہ طالع آزما کو اس کی میت سے بھی شدید خوف تھا ۔ایک عوامی لیڈر، جسے قائد عوام کا خطاب دیا گیا، جس نے
مزید پڑھیے


وہ ایک رات

هفته 14 جنوری 2023ء
احمد جمال نظامی
9 اپریل 2022ء کو قومی اسمبلی کا اجلاس رات کے دوسرے پہر کو چیرتے ہوئے گھڑیال کی ٹن ٹن کے ساتھ کیلنڈر پر 10 اپریل میں داخل ہوگیا۔ پورے ملک کی سڑکوں پر سناٹا طاری تھا۔ اس رات کیا ہونے والا تھا؟ صحافیوں، باخبر حلقوں اور اس سکرپٹ لکھنے والوں کو سارا علم تھا کہ کیا ہو رہا ہے؟ پوری ملک میں سناٹا طاری تھا، اقتدار کے کھیل کو 75 سالوں سے انجوائے کرنے والوں کو البتہ احساس ہو رہا تھا کہ میدان میں مد مقابل کھلاڑی کے اعصاب بہت مضبوط ہیں۔ پورے ملک کے برعکس شہر اقتدار میں بھونچال
مزید پڑھیے


ایسا تو بہروپیے بھی نہیں کرتے!

اتوار 08 جنوری 2023ء
احمد جمال نظامی
ہمارا حال یہ ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتو ں کو اقتدار ملا ہوا ہے لیکن اب تک سیلاب متاثرین کے مسائل حل نہیں کر پائے‘ویسے باتیں ہم سے سننی ہو ں تو دنیا جہاں کی سن لیں‘ناقص کارکردگی پر کوئی حکومت سے سوال کرے تو گھنٹے تک کارکردگی بتانے کی ناکام کوشش میں خاموش نہیں ہوتے۔ حکومت نے ملک اور عوام کا جس حد تک بھڑکس نکال دیا ہے‘حکومت پر کوئی اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں۔ المیہ البتہ یہ ہے کہ حکومت اپنی ناکامی کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہو رہی‘بار بار انتخابات سے فرار اختیار کرتی
مزید پڑھیے


حقائق خود ہی آشکار ہوگئے

هفته 07 جنوری 2023ء
احمد جمال نظامی
تین نومبر 2022ء کو وزیر آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ان کی جماعت کا ایک کارکن معظم شہید ہوگیا جبکہ عمران خان سمیت متعدد احباب زخمی ہوئے۔ اس واقعہ کے بعد پورے ملک میں بھونچال برپا ہوگیا، مرحلہ وار اس حادثہ کے مختلف مناظر قوم کو دکھائے جاتے رہے۔ عمران خان زخمی حالت میں کنٹینر سے نکلے‘انہوں نے مکا لہرایا اور ایک گاڑی میں انہیں سوار کرکے شوکت خانم میموریل ہستپال لاہور منتقل کردیا گیا۔ عمران خان ابھی شوکت خانم ہسپتال نہیں پہنچے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں