Common frontend top

احمد جمال نظامی


گرفتاری درست نہیں؟


زمان پارک میں جو کچھ ہوا‘ کیا جمہوریت میں اس کی کوئی گنجائش ہے؟ حکومت کا موقف ہے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے سارے اقدام اٹھائے گئے۔ کیا اسی روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے مسلم لیگ ن کے کنوونشن میں اعلان نہیں کیا کہ آج اس چوہے کو گھر سے باہر نکالیں گے اور اسے ہر حال میں گرفتار کرینگے۔ کیا اسی کنوونشن میں محترمہ مریم نواز نے جوش خطابت میں نعرہ نہیں لگایا تھاکہ جب تک عمران خان کو گرفتار نہیں کروگے‘ ترازو کے دونوں پلڑے برابر نہیں کروگے، الیکشن نہیں ہونگے‘ جب محترمہ
هفته 18 مارچ 2023ء مزید پڑھیے

جس کی لاٹھی اس کی بھینس

اتوار 12 مارچ 2023ء
احمد جمال نظامی
مادر وطن میں ہر سوخوف اور مایوسی کا عالم ہے‘ میرے ایک دوست کا موقف ہے کہ پاکستان میں با اثر افراد یا گروہ کچھ بھی کرسکتے ہیں اور انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا‘اس سے میری اکثر تکرار رہتی کہ ایسا نہیں ہے۔ با اثر لوگ سسٹم کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر اپنے آپ کو ہر غلطی سے بچالیتے ہیں لیکن اس کا موقف ایک انچ بھی ادھر سے اْدھر نہیں ہو سکا‘ اب موجودہ حالات و واقعات میں اس کا موقف میرے موقف پر غالب ہوتا محسوس ہورہا ہے ‘وہ ان دنوں صرف قہقہے لگاتا ہے اور ان
مزید پڑھیے


پہلے معظم اب ظل شاہ!

هفته 11 مارچ 2023ء
احمد جمال نظامی
پہلے معظم اب ظل شاہ! ہمارے ملک میں بے گناہوں کے خون کا یہکھیل نیا ہے نا ہی اس سیکہیں کوئی فرق پڑتا نظر نہیں آتا لیکن متاثرہ خاندان میں کہرام برپا رہتا ہے۔اس سے بھی تلخ حقیقت ہے کہ ان کا خون رائیگاں جاتا ہے۔معاشرے کو کوئی فرق پڑتا ہے نہ ہمارے نظام میں کوئی بہتری آ پاتی ہے‘حالانکہ کسی بھی سیاسی جماعت کے جلسے جلوس ریلیاں ایسے کارکنوں کی بدولت ہی چمکتی دمکتی ہیں۔ معظم‘ظل شاہ اور ان جیسے کتنے ہی بے لوث کارکن ملک میں تبدیلی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں‘ان کی قربانیوں کا
مزید پڑھیے


دوراستے...ایک فیصلہ!!

اتوار 05 مارچ 2023ء
احمد جمال نظامی
یہ وقت فیصلہ کرنے کا ہے‘دو راستے ہیں‘ان میں سے کسی ایک کا انتخاب زندگی و موت کی کشمکش کی مانند ازبس ضروری بن چکا ہے۔ہر تباہی‘ہر ظلم کی ایک حد ہوتی ہے‘ مادر وطن کو گزشتہ 75سال سے جس انداز میں نوچا گیا ہے:اب وقت فیصلے کا متقاضی ہے‘دو راستے فی الوقت ہمارے سامنے ہیں‘ایک یہ کہ لندن پلان پر عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے‘اس پلان کا تعلق صرف ن لیگ سے نہیں بلکہ پی ڈی ایم میں شامل تمام کی تمام جماعتیں اس کا حصہ ہے‘اسی لئے پی ڈی ایم اتحاد معرض وجود میں آیا اورتا
مزید پڑھیے


کچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے!!

هفته 04 مارچ 2023ء
احمد جمال نظامی
وطن عزیز میں کوئی دور عوام کی خوشحالی کا باعث نہیں بن سکا‘ہر دور میں محرومی مسلسل بڑھتی رہی۔ آج حالت یہ ہوچکیکہ لگتا ہے کہ عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا جائیگا۔ مہنگائی کا عالم ایسا ہے کہ غریب‘متوسط طبقہ بری طرح کچلا جاچکا ہے اور ہر روز مزید اسے کچلا جارہاہے۔ستم اس پر یہ کہ حکومت سیاست ترک کرنے کیلئے تیار نہیں جبکہ میڈیا پر بھی مہنگائی اور عوام کی محرومی کو زیادہ اجاگر نہیں کیا جارہا۔حکمران ہر روز‘ہر لمحہ مہنگائی کے بم گرارہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ قومی اسمبلی میںمیں ڈمی اپوزیشن
مزید پڑھیے



ارمانوں کے محل

اتوار 26 فروری 2023ء
احمد جمال نظامی
جو کچھ ہو رہا ہے، یہ نیا نہیں، بس میڈیا کے نئے ذرائع نے سب کے سامنے سب کچھ رکھ دیا ہے، عوام کی نا پہلے کبھی سنی گئی نہ آج کوئی سننے کے موڈ میں ہے، فرق البتہ یہ ضرور سامنے آیا ہے: پہلے جو باتیں ہوٹلوں، کیفوں اور دیگر عوامی بیٹھکوں میں ہوتی تھیں، اب سوشل میڈیا کے ذریعے پھیل جاتی ہیں۔ بحثیت قوم ہماری تربیت نہیں ہوسکی، نصابی تربیت ایک طرف، زمینی حقائق بہت مختلف یا یوں کہہ لیں: کچھ ہیں ہی نہیں، ہم بڑی سے بڑی باخبر شخصیت کی اندر کی بات کو بھی سچ اور
مزید پڑھیے


جیل بھرو تحریک کامیاب ہوگی؟

هفته 25 فروری 2023ء
احمد جمال نظامی
جیل بھرو تحریک کیا ہوتی ہے؟ اس کے مقاصد کیا ہوتے ہیں؟ دوسرے کیا جیل بھرو تحریک کامیاب ہوسکے گی؟ جیل بھرو تحریک کا بنیادی مقصد اپنے مطالبات منوانے کا ایک طریقہ ہے‘ بنیادی طور پر جیل بھرو تحریک ایک قسم کی سول نافرمانی کی تحریک ہوتی ہے‘جس کے ذریعے حکومت سے نفرت کا اظہار کیا جاتا ہے‘دنیا میں اپنے مطالبات اور حقوق کو تسلیم کروانے کیلئے ماضی میں کئی جیل بھرو تحریکیں چلتی رہی ہیں‘1920ء میں برطانیہ کی خواتین نے ووٹ کا حق حاصل کرنے کیلئے سفر ا جیٹس تحریک چلائی جس کے تحت خواتین قانون شکنی کرتیں اور
مزید پڑھیے


جیل بھرو تحریک…

اتوار 19 فروری 2023ء
احمد جمال نظامی
اگر کسی کو اب بھی شک ہو کہ موجودہ حکومت سب ٹھیک کر لے گی اور حالیہ ہر طرح کے بگارڈ کے ذمہ دار عمران خان ہیں تو مخترمہ مریم نواز کے اس بیان کو پڑھ یا سن لے، فرماتی ہیں: موجودہ حکومت ہماری حکومت نہیں ہے، ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف وزیراعظم ہونگے، شائد اعصاب جواب دے چکے ہیں، لہذا عمران خان کو گرفتار یا نااہل کرنے کا روز کوئی نہ کوئی جواز تراشا جاتا ہے، ہر دوسرے روز زمان پارک کے باہر عوام جمع ہو جاتی ہے۔ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کی غرض
مزید پڑھیے


اس وقت سے ڈرئیے

هفته 18 فروری 2023ء
احمد جمال نظامی
ہر روز مہنگائی بڑھ رہی ہے جبکہ حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا بھی نہیں جس کے باعث عوام میں مایوسی حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے‘مسلم لیگ ن یا پی ڈی ایم میں شامل کوئی بھی جماعت کچھ بھی کہے ‘عوام کی غالب اکثریت ان سے اکتا چکی ہے‘ لوگوں کا موقف واضح ہوچکا ہے کہ یہ ساری تیرہ کی تیرہ جماعتیں نہ صرف ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتیں بلکہ یہ ملک کے مسائل کی اصل وجہ ہیں‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیسی کیسی باتیں نہیں کرتے رہے‘اپنی تعریف میں کونسی ایسی بڑھک تھی جو نہیں لگائی لیکن
مزید پڑھیے


شیخ رشید کی معصومانہ گفتگو!!

اتوار 12 فروری 2023ء
احمد جمال نظامی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کرنا موجودہ حکومت کی بہت بڑی غلطی ہے‘جس کا اندازہ انہیں مرحلہ وار ہوتا چلا جائیگا۔ پنڈی بوائے شیخ رشید احمد اپنے منفرد انداز سیاست کی بنا پر ملک کے چند مقبول سیاسی رہنماؤں میں سے ایک ہیں‘ ان کی ہر بات عوام چٹکلے لے کر سنتی ہے اور ان کی ہر بات میں ضرور کوئی نہ کوئی سیاسی راز پنہاں ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر شیخ رشید ہر دوسرے ٹاک شو میں لائیو اعتراف کرتے ہیں کہ انکے کسی ٹی وی چینل میں آنے سے اس پروگرام کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں