Common frontend top

احمد جمال نظامی


آئندہ کی کنگز پارٹی۔۔۔؟


تحریک انصاف کے اہم رہنماوں اور کارکنوں کی جانب سے پرنم آنکھوں کی ساتھ سیاست اور پارٹی کو خیر آباد کہنے پر متعدد سوالات جنم لے رہے ہیں جبکہ حکمران اتحاد کا اس ساری صورتحال پر عمران خان کو تند و تیز جملوں اور طعنوں کا نشانہ بناتے ہوئے بغلیں بجانا ان کی حالات پر کمزور گرفت کی غمازی کرتا ہے۔ کیسے؟ اس پر بات کرنے سے قبل یہ واضح ہو کہ پی ڈی ایم اتحاد میں شامل ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے مادر وطن کی صرف 75 سال پر محیط تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا، اگر
اتوار 28 مئی 2023ء مزید پڑھیے

ہماری سیاست اور عوام!!

هفته 27 مئی 2023ء
احمد جمال نظامی
صدا بادشاہی اللہ کی ہے، طاقت کے زعم میں کئی آئے کئی چل دیئے، کیا موجودہ حکمران اتحاد صدا قائم رہے گا؟ رہے بادشاہی اللہ کی! اگر اس بات کو کوئی حکمران پا لے تو شائد رعایا پر ظلم نہ ہو، اور خلق خدا کی خدمت اول و آخر فریضہ ٹھہرایا جائے مگر اقتدار کی چاہ ایسی شے ہے کہ بڑے بڑوں کو تکبر کا شکار کر ڈالا، تاریخ کے صفحات ایسے واقعات سے اٹے پڑے ہیں، کوئی سبق لینے کو تیار نہیں، اصلاح کی جستجو نہیں، آخرت یاد نہیں، لہذا نظریات کو فقط نعروں میں تبدیل کر کے خلقت
مزید پڑھیے


ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی پوائنٹ سکورنگ

اتوار 21 مئی 2023ء
احمد جمال نظامی
خواب دیکھنے کا حق ہر انسان کو ہے، تحریک انصاف نے عام آدمی کو خواب دکھایا ہے جبکہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، اے این پی، جمعیت علماء اسلام ف سمیت پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے عوام کے خواب توڑے ہیں لہذا سوچ سوچ کر اپنے آپ کو کھپانے والے پی ڈی ایم حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ عوام کی اکثریت تحریک انصاف سے اس قدر محبت کیوں کرتی ہے، انھیں یہ آسان سی بات سمجھ بھی نہیں آسکتی کیونکہ عوام سے کبھی کوئی سروکار رکھا نہیں گیا، عمران خان کو سہی معنوں میں سیاسی
مزید پڑھیے


کیا یہ درست ہے؟

هفته 20 مئی 2023ء
احمد جمال نظامی
جھنگ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے ٹی وی شو پر پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چن صاحب کو پرویز مشرف دور میں سر پر دو ڈنڈے مارے گئے تھے، جس کا واویلا آج تک یہ کرتے ہیں اور اسے جمہوریت کیلئے قربانی قرار دیتے ہیں، انھوں نے ندیم افضل چن سے کہا کہ آپ خود پر برسنے والے ان ڈنڈوں کو آج تک نہیں بھولے تو پھر جن نوجوانوں، بچوں، بچیوں اور خواتین پر ڈنڈے برسائے جا رہے ہیں، کیا وہ بھول جائیں گے؟ انھوں نے
مزید پڑھیے


کیا یہ درست ہے؟

اتوار 14 مئی 2023ء
احمد جمال نظامی
تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی تھے، انھوں نے اسمبلی کی تحلیل کی رولنگ دیدی، جسے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ آف پاکستان کے بینچ نے کالعدم قرار دیدیا، جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کو عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کی صورت میں گھر بھیج دیا گیا، 9 اپریل 2022 کو رات بارہ بجے عدالتیں کھل گئیں، رات کی عدالتوں پر وطن عزیز میں تشویش کی لہر دوڑ اٹھی لیکن عمران خان اور تحریک انصاف نے عدلیہ پر ایسے وار نہیں کیے، جس قسم کا
مزید پڑھیے



انتخابات کا راستہ!!

هفته 13 مئی 2023ء
احمد جمال نظامی
عوام کو راستہ دینا بہترین آپشن ہوگا، یہ راستہ انتخابات کے ذریعے ہی دیا جاسکتا ہے۔موجودہ بحرانی حالات کا سب سے موزوں حل یہی ہوسکتا ہے وگرنہ زور زبردستی عوام کا وقتی طور پر راستہ تو روکا جاسکتا ہے لیکن ان کا مزاج تبدیل نہیں کیا جاسکتاآخر کار عوام پھٹ پڑیں گے، جس کا راستہ پھر روکنا مشکل ہوگا۔ ان دنوں جتنے بھی پرتشدد واقعات رونما ہوئے، وہ انتہائی قابل مذمت ہیں مگر سوال ہے کہ عوام ایسا کر سکتی ہے؟ اس بات کو کوئی تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں۔آسلام آباد ہائیکورٹ کے احاط میں شیشے توڑ کر عمران خان
مزید پڑھیے


عام آدمی کی کہانی!!

اتوار 07 مئی 2023ء
احمد جمال نظامی
اک المناک داستان ہے، جسے کوئی زیادہ لکھتا ہے نہ بولتا ہے، پڑھنے اور سننے والوں کا بھی قحط الرجال ہے۔عام آدمی کو کوئی موضوع سخن کیوں بنائے۔ محسن انسانیت جناب رسالت مآب حضرت محمد ﷺنے فرمایا تھا کہ ہر امت کا ایک فتنہ ہے، میری امت کا فتنہ مال ہوگا، لہذا دولت کی کشکش نے سب کو بالادست طبقات کے باہمی اختلافات میں سے ملک و ملت کی خیر خواہی تلاش کرنے پر مجبور کردیا۔ کسی نے سہی معنوں میں آج تک اس امر کی کھوج لگانے کی کوشش نہیں کی کہ ان بالادست طبقات کے مفادات کیا ہیں؟
مزید پڑھیے


انجام گلستاں کیا ہوگا؟

هفته 06 مئی 2023ء
احمد جمال نظامی
طاقت اور اصول پنجہ آزما ہیں، انجام گلستاں کیا ہوگا؟ قوم کو اپنی تقدیر کا فیصلہ اپنے ہاتھوں میں لینا ہوگا وگرنہ صدیوں کی شرمندہ کر دینے والی تاریخ اور غلامی سے نجات ممکن نہیں۔ اقتدار کی چاہ مسلمانوں کا اصل المیہ رہا۔ برصغیر کے مسلمانوں کی حکمرانی اس کی سیاہ آئینہ دار ہے۔ قیام پاکستان سے اب تک اقتدار کے خوگروں نے بھی نئے روپ میں پرانے بہروپ نہ چھوڑے، ساری زندگی نظریہ ضرورت کو کوسنے والے نظریہ ضرورت کے متلاشی ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کا مطالبہ پیش کردیا گیا، شاہد خاقان عباسی
مزید پڑھیے


پرویز الٰہی کے گھر پر حملہ۔۔۔کیوں؟

اتوار 30 اپریل 2023ء
احمد جمال نظامی
پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کے واقعہ سے وطن عزیز میں مزید مایوسی پھیلی ہے، نوجوان طبقہ بالخصوص اس امر کا اظہار کر رہا ہے کہ کوئی کچھ کہے ملک میں ائین، قانون اور جمہوریت صرف برائے نام ہیں، کیا ایسا موقف غلط ہے؟ پولیس نے پہلے پرویز الٰہی کے گھر کے داخلی دروازے کو توڑنے کی کوشش کی، بعدازاں بکتر بند گاڑی کی ٹکر سے دروازہ توڑ دیا ، سیاسی انتقام کی یہ بدترین مثال ہے، عمران خان ن کا کہنا ہے کہ ایسی فسطائیت اور لاقانونیت آمر پرویز مشرف کے دور میں بھی نہیں تھی،، تاہم اس
مزید پڑھیے


ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا!!!

هفته 29 اپریل 2023ء
احمد جمال نظامی
ہمارے ہاںجھوٹ اور مفادات کے تحفظ کو اس پیرائے میں پیش کیا جاتا ہے کہ عام آدمی کی شعوری سمتیں مفلوج ہو کر رہ جاتی ہیں۔ خادم عوام کے دعویدار وزیراعظم نے اچانک اعتماد کا ووٹ حاصل کیا اور اسمبلی فلور پر فرمانے لگے: پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے وزیراعظم کی کرسی دس مرتبہ بھی قربان کرنے کو تیار ہوں! اگر ایسا ہے تو پھر انتخابات کا اتنا خوف کیوں؟ چیف جسٹس آف پاکستان نے درست فرمایا ہے: نہ پارلیمنٹ نہ عدلیہ سب سے بالادست آئین ہے، اس پر موجودہ حکومت کا کردار سب کے سامنے ہے۔ آئین کی حاکمیت کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں