Common frontend top

احمد جمال نظامی


فیصلہ کن معرکہ


کیا یہ آخری معرکہ ہوگا؟ لگتا نہیں! ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں، ملت کی قوت کی البتہامتحان ضرور ہوگا، ذہین نشین رکھنا ہوگا: تھا جو مسلماں اللہ کا وہ سودائی تھا، آخری نہ سہی فیصلہ کن معرکہ کا وقت ضرور آن پہنچا ہے۔ خود سے ہم کلامی کو سچ کے دائروں کا خوگر بنانے کا موسم منڈلا رہا ہے۔ ایسی تبدیلی کی مہر ثبت ہوچکی۔ جسے ناخدا عوامی بغاوت کا نام دے سکتے ہیں۔ عید الفطر بھی بیت جائیگی اور پھر حق، سچ اور جھوٹ، فریب کا ٹکراؤ ہو کر رہے گا۔ دنیائے عالم کی تاریخ اس حقیقت
هفته 22 اپریل 2023ء مزید پڑھیے

یہ وقت بھی گزر جائیگا

اتوار 16 اپریل 2023ء
احمد جمال نظامی
سلطان محمود غزنوی کے ایک غلام کا نام ایاز تھا، ایک روز سلطان نے ایاز کو اپنی انگوٹھی دیتے ہوئے کہا کہ اس پر کچھ ایسا لکھ دو: میں خوش ہوں تو غمگین ہو جاؤں اور غمگیں ہوں تو خوش ہو جاؤں، ایاز نے انگوٹھی پر تحریر کردیا "یہ وقت بھی گزر جائیگا". مادر وطن کے موجودہ حالات پر ایاز کی متذکرہ تحریر ہر اعتبار سے موزوں ہے کہ یہ وقت بھی گزر جائیگا، پی ڈی ایم حکمران نے ہر حد کو عبور کر لیا ہے، ان کو کاش کوئی سمجھا دے: ہر حد کی بھی ایک حد ہوتی ہے
مزید پڑھیے


جمہوریت یا جمہوری مارشل لاء

هفته 15 اپریل 2023ء
احمد جمال نظامی
عوامی مزاج کیخلاف حکمران زور زبردستی اپنی مرضی مسلط کریں تو اسے آمریت کہا جاتا ہے، موجودہ حکومت اس کے علاؤہ آئین کو بھی تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں، ایسی حکومت کیلئے سول مارشل لاء حکومت کے علاؤہ کوئی دوسرا موزوں نام ہو تو بتائیے۔ سپریم کورٹ کے مدمقابل آن کھڑے ہوئے ہیں، اب کوئی کسر باقی رہ گئی ہے کہ سول مارشل لاء حکومت کا نام اسے نہ دیں۔ پاکستان بار کونسل نے جوڈیشل ریفارمز بل کو سپریم کورٹ میں قابل سماعت قرار دینے اور لارجر بینچ کی تشکیل کے خلاف وکلاء کو ملک بھر کی عدالتوں میں پیش
مزید پڑھیے


تاریخ کے دریچوں میں جھانکئے

اتوار 09 اپریل 2023ء
احمد جمال نظامی
پاکستان کے دل لاہور شہرکی تاریخ بے مثل ہے، لاہور کئی اعتبار سے میرا دوسرا گھر ہے لیکن جس انداز میں پنجاب کے تمام شہروں کے مجموعی فنڈز سے زیادہ لاہور پر خرچ کیے جاتے رہے، اس پالیسی کا ہمیشہ ناقد رہا ہوں، تاہم لاہور شہر پاکستان کی شان، آن اور جان ہے، اسکی تاریخ کا ہر زاویہ متعدد محققین، تاریخ نگاروں اور قلم کاروں کی تخلیق کا مرکز بنتا رہا ہے اور تاحال موضوع سخن بنتا چلا جا رہا ہے مگر ہر مرتبہ نئے سے نئے خوبصرت زاویے، دریافت کی جہتوں کے دریچے کھول دیتے ہیں۔ حالانکہ کسی ایک
مزید پڑھیے


انتخابات۔۔۔۔تین بنیادی سوال!!

هفته 08 اپریل 2023ء
احمد جمال نظامی
سوالات کے انبار لگے ہیں، تین بنیادی سوال کا جائزہ لے لیتے ہیں، کیا قومی اسمبلی ملک کی سب سے بڑی عدالت کیخلاف قرارداد پیش اور منظور کر سکتی ہے؟ کیا حکومت واقعی انتخابات کیلئے فنڈز مہیا کرنے کی استعداد نہیں رکھتی؟ کیا سیکورٹی کی صورتحال اس قدر مخدوش ہے کہ انتخابات کا انعقاد یقینی نہیں بنایا جاسکتا؟ قومی اسمبلی میں اعلیٰ عدلیہ اور ججز کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی آئین اجازت نہیں دیتا، یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن محسن لغاری نے ایوان میں اس کے خلاف آواز بلند کی تو سپیکر قومی اسمبلی
مزید پڑھیے



قوم راستہ بنانے لگی!!!

اتوار 02 اپریل 2023ء
احمد جمال نظامی
"بحر ظلمات میں دوڑا دئیے گھوڑے ہم نے" کے مصداق قوم اپنا راستہ بنانے لگی ہے، اک سیل رواں ہے جو رکنے کو تیار نہیں، برستی لاٹھیوں، آنسو گیس شیلوں، ربڑ کی گولیوں میں بھی آزادی، آزادی کے نعرے بلند کرتی ہے، دوسری جانب سے ریاستی طاقت کا استعمال بھی نہیں رک رہا لیکن شکست نے اس اشرافیہ کے ذہین مفلوج بنا دیے ہیں۔معاشرتی سمت بڑی انگڑائی لے چکی ہے، معاشرہ اپنی کروٹ کی راہ میں ہر رکاوٹ کو ہٹانے پر تل چکا ہے، ہر نیا دن ایک نیا تماشا سامنے لارہا ہے، شائد ایک جانب قوم کی مشق کروائی
مزید پڑھیے


ریاست کے دروازے پر دستک

هفته 01 اپریل 2023ء
احمد جمال نظامی
عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کی طاقت ریاست کے دروازے پر دستک دے رہی ہے، طاقت عریاں ہو کر عوام کے حق رائے دہی کے راستے میں آن کھڑی ہوئی ہے۔ ریاست کے تین ستون عمران خان کو شکست دینے میں مشغول ہیں اور خود ہی شکست خورد ہوتے چلے جا رہے ہیں، کیسے؟ مگر کیسے؟ ریاست کے ڈھانچے میں طاقت کا متوازن استعمال یقنی بنانے کیلئے پوری دنیا میں انتخابات کا طریقہ کار وضع ہے، مادر وطن کے دستور میں بھی اس کو کلیدی حیثیت حاصل ہے، آج تک جس نے بھی اسے پس پشت ڈالنے کی سعی
مزید پڑھیے


سوالات اور قیاس آرائیاں…؟

اتوار 26 مارچ 2023ء
احمد جمال نظامی
اس وقت مادر وطن میں چند سوالات اور قیاس آرائیوں کی گونج ہے، پوچھا جا رہا ہے کہ اگر معاشی مسائل درپیش ہیں تو کیا 8 اکتوبر تک ان کو حل کر لیا جائیگا؟ سیکورٹی کی صورتحال اکتوبر تک قلعی بہتر کرنے کی کیا ضمانت ہے؟ سینئرقانون دان اعتزاز احسن جس طرح کہہ رہے ہیں: "سپریم کورٹ میں اندرونی خلفشار موجود ہے، اگر ججز کھڑے رہے تو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں روکا جاسکتا اور آئین شکنی کی کوئی گنجائش نہیں ہوسکتی". کیا اس صورتحال میں وکلاء کی کوئی بڑی تحریک سر اٹھا سکتی ہے؟ ویسے اعتزاز
مزید پڑھیے


انتخابات کا التوا… ذمہ دار کون؟

هفته 25 مارچ 2023ء
احمد جمال نظامی
بس ایک کسر باقی رہ گئی تھی، سو وہ بھی پوری کر دی گئی، انسانی فطرت ہے، نظر انداز کیے جانے کا احساس انسان کو انسان سے دور کر دیتا ہے، یہی کشمکش موجودہ حکومت اور عوام کے بیچ جاری ہے، کون ہوگا جو اس تلخ حقیقت سے انکار کرے، جو انکاری ہیں، انکا معاملہ بہت مختلف ہے، ضد،انا آڑے آتی ہے یا مفادات! اسکے علاوہ کچھ ہو تو بیان کر دیجیے، کسی حد تک پی ٹی آئی کے حامیوں میں بھی ایسے لوگ شامل ہیں مگر اب کی بار اکثریت عام آدمی کی ہے، عوام پی ٹی آئی سے
مزید پڑھیے


آخری امید

اتوار 19 مارچ 2023ء
احمد جمال نظامی
عوام سے امید چھین لی گئی‘ کسی سے امید چھین لی جائے‘ اس کا جو حشر ہوتا ہے‘ وہ ہماری قوم کی موجودہ حالت سے مختلف نہیں‘ خاصی پرانی بات ہے‘ میں جب سکول کا طالبعلم تھا‘ ہماری کلاس میں ایک لڑکا بہت زیادہ شرارتیں کرتا تھا‘ ٹیچرز سے لیکر بچوں تک ہر ایک اس کی شرارتوں سے تنگ بھی تھے اور لطف اندوز بھی ہوتے تھے‘ اس لڑکے میں اچانک ایک بڑی تبدیلی آئی‘وہ اپنی ہر بات پر ضد کرتا اور جب اس کی ضد کو ماننے سے کوئی بھی کلاس فیلو یا ٹیچر انکار کرتا تو وہ جھگڑنے
مزید پڑھیے








اہم خبریں