Common frontend top

اسداللہ خان


احتساب عدالت سے میرے مشاہدات


حمزہ شہباز 18 مہینے سے جیل میں ہیں،منی لانڈرنگ ، آمدن سے زائد اثاثوں ، رمضان شوگر ملز اور دیگر کیسز میں نیب عدالت میں ان کی آمد معمول ہے ۔ شہباز شریف بھی منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نمبر2 میں جج جواد الحسن کے سامنے پیش ہوتے ہیں ۔پچھلی کچھ سماعتیں عدالت میں جا کر کور کرنے کے بعد مشاہدے میں کچھ ایسی چیزیں آئیں جو اخبار پڑھ کر اور ٹی وی پہ دیکھ کر نہیں آ سکتی تھیں۔ سب سے پہلے تو عدالت میں ہونے والی کارروائی دیکھ کر کیس کی رفتار کا اندازہ ہوا، منی لانڈرنگ کے
جمعرات 21 جنوری 2021ء مزید پڑھیے

مولانا کا ’’لیئرنگ‘‘ فارمولا

هفته 16 جنوری 2021ء
اسداللہ خان
اگر یہ فیصلہ فرد کے ہاتھ میں دے دیا جائے کہ وہ چاہے تو پاکستان کے تفتیشی اداروں کے سامنے پیش ہو اور چاہے تو عدم اعتماد کا بہانہ بنا کر پیش ہونے سے انکار کر دے ، تو ایسے میں ریاست کا نظام نہیں چلایا جا سکتا ۔ مولانا فضل الرحمن کی دلیل یہی ہے ، یہی کہہ کر نواز شریف ، اسحق ڈار اوران کے خاندان کے باقی افراد پاکستان نہیں آتے ، کہتے ہیں انہیں ان عدالتوں پر اعتماد نہیں۔ فضل الرحمن بھی فرماتے ہیں کہ وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے کیونکہ نیب احتساب
مزید پڑھیے


براڈ شیٹ سے معاہدے کی کہانی

جمعرات 14 جنوری 2021ء
اسداللہ خان
سبھی چوری کے مجرم ہیں ۔ وہ جنہوں نے چوری کی اور وہ جنہوں نے چور کو پکڑ کے مصلحتا چھوڑ دیا، ڈیل کر لی ، این آر او دے دیا۔ پرویز مشرف نے جولائی 2000 ء میں براڈ شیٹ کمپنی کے ساتھ پاکستانی سیاستدانوں کی چوری پکڑنے کے لیے معاہدہ کیا۔ دو سو افراد کی فہرست کمپنی کو تھمائی گئی۔ طے ہوا کہ ریکور کی گئی ہر رقم کا بیس فیصد کمپنی کو دے دیا جائے گا۔ براڈ شیٹ کمپنی نے معاہدہ ہوتے ہی اپنا کام زور و شور سے شروع کر دیا۔ لیکن پھرچھ مہینے بعد ایک اور
مزید پڑھیے


مفت حج

هفته 09 جنوری 2021ء
اسداللہ خان
حج جاگتی آنکھوں سے دیکھا جانے والا ایک ایسا خواب ہے جس کی تکمیل کی خواہش میں کئی آنکھیں بوڑھی اور کئی بند ہو جاتی ہیں ۔ حج کے اخراجات اکثر اوقات ایک غریب آدمی کو زندگی کی آخری دہلیز پر لے جاتے ہیں۔ ضروریات زندگی اور مسائلِ روز مرہ انسان کو ایسے گھیرے رکھتے ہیں کہ حج کے لیے پیسے جمع کرنا محال ہو جاتا ہے اور جب پیسے جمع ہوتے بھی ہیں تو عمر کے اس آخری حصے میں جہاں ہڈیوں میں جان نہیں رہتی، جذبہ اور ہمت ہم آہنگ نہیں ہو پاتے۔ اکثر تو اس سعادت سے
مزید پڑھیے


پیچیدگی ہے ، نا امیدی نہیں

جمعرات 07 جنوری 2021ء
اسداللہ خان
مغموم ہونے کو یہاںبہت کچھ ہے ۔اسلام آباد اسامہ ستی کے ناحق قتل سے اداس ہے تو ہزارہ برادری کے معصوم مزدوروں کی لاشوں نے پورے پاکستان کو سوگوار کر رکھا ہے ۔برس ہا برس سے جوانوں کی لاشیں اٹھاتے اٹھاتے بزرگوں کے کاندھے جھک گئے ہیں اورخواتین کے آنسو خشک ہو گئے ہیں۔ کتنا روئیں آخر؟کس کو روئیں ، کس سے انصاف مانگیں ؟غرض مند دیوانہ ہوتا ہے ، اسے اپنے دلائل اور توجیحات سے قائل نہیں کیا جا سکتا ، انصاف ہی مظلوم کا واحد غمگسار ہے مگر انصاف یہاں دیر سے ملتا ہے اور گاہے ملتا ہی
مزید پڑھیے



نیو ائیر ریزولوشن

هفته 02 جنوری 2021ء
اسداللہ خان
اپنی صلاحیتوں میں مسلسل اضافے کی کوشش ہی ترقی کی یقینی ضامن ہے ۔ اپنے اوپر انویسٹ کرنا ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے ۔نئی چیزیں سیکھنا ، نئے لوگوں سے ملنا ، نئی کتاب پڑھنا اور نئے راستوں کا متلاشی رہنا، انسان کو آگے بڑھنے کے لیے مہمیز کرتا ہے۔ وہ جو پچھلے سال نہ ہو سکا، اس سال کرنے کا پختہ ارادہ اور ارادے کو تکمیل تک پہنچانے کی عملی کوشش اگلے سال کو پچھلے سال سے بہتر بنا دیتی ہے ۔ اس کے لیے کچھ نیا آزمانے کی ضرورت نہیں ۔ وہی جو دنیا کرتی ہے
مزید پڑھیے


دھوکہ ہوا نہیں،مریم نے خود دھوکہ کھایا

جمعرات 31 دسمبر 2020ء
اسداللہ خان
دیکھئے تومریم کے ساتھ کیا ہوا۔پیپلز پارٹی انہیںاستعفوں اور لانگ مارچ کا جھانسا دے کر بے نظیر کی قبر تک لے گئی ۔وہی بے نظیر جسے ان کے والد گالیاں دیا کرتے تھے۔ وہی گڑھی خدا بخش جس میں لیٹے بھٹو کو نواز شریف جعلی شہید کہا کرتے تھے، جس بے نظیر کی کردار کشی کے لیے پفلنٹس جہاز سے گرائے گئے تھے،اس بے نظیر کی قبر پر پھول مریم نواز کے ہاتھوں سے ڈلوائے گئے۔ مریم بے نظیر کی قبر پر پھول ڈال رہی تھیں گویا ماضی کے بیانات پر معافی مانگ رہی تھیں۔ پیپلز پارٹی نے
مزید پڑھیے


جھنجلاہٹ ، بے چینی ، ناکامی اور پریشانی

هفته 26 دسمبر 2020ء
اسداللہ خان
صورتحال سادہ ہے یا پیچیدہ؟شاید بیک وقت سادہ بھی ہے اور پیچیدہ بھی۔سادہ اس قدر کہ صاف نظر آتا ہے استعفے نہیں آئیں گے،حکومت نہیں جائیگی اورسینٹ انتخابات وقت پر ہوں گے مگر پیچیدہ اس لحاظ سے کہ کیا سوچ کرپی ڈی ایم خود کو بند گلی میں دھکیل رہی ہے ؟ آئیے ایک جائزہ لیتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے سامنے آپشنز کیا ہیںاور استعفوں کی صورت میں اسے کیا حاصل ہو گا؟ اگر مریم نواز کو یہ یقین ہے کہ عمران خان سیلیکٹڈ ہیں اور یہ کہ بندہ تابعدار ہے، اگر انہیں واقعی یہ یقین ہے کہ اسی وجہ
مزید پڑھیے


ایک لاوارث شہر

هفته 19 دسمبر 2020ء
اسداللہ خان
ڈاکٹر فاروق ستار سے طویل ملاقات ہوئی۔ یوں تو سیاستدان کبھی ریٹائرنہیں ہوتا لیکن فاروق ستار کی زیادہ سیاسی مصروفیت نہیں رہی۔ شکوہ‘ دکھ‘ پریشانی‘ جستجو اور خواہش جیسی مختلف کیفیات ان پر طاری رہتی ہیں۔شکوہ ایم کیو ایم پر قبضہ کرنے والوں سے‘ دکھ پارٹی سے نکالے جانے کا‘ پریشانی سیاسی کیریئر کے ختم ہونے کی‘ جستجو کراچی کے لئے کچھ کرنے کی اور خواہش سیاست میں دوبارہ فعال ہونے کی۔ وہ چاہتے ہیں مصطفی کمال کی پاک سرزمین پارٹی‘ خالد مقبول کی ایم کیو ایم اور فاروق ستار کی حق پرست موومنٹ اتحاد بنا لیں تو بلدیاتی انتخابات
مزید پڑھیے


کراچی کی ماڑی پور روڈ

هفته 12 دسمبر 2020ء
اسداللہ خان
جب بھی کراچی آئیں ، عجیب طرح کا دکھ آپ کو گھیر لیتا ہے ، پچھلے بارہ سال سے ہر بار یہاںآنے پر یہ سوال پہلے سے بھی زیادہ شدت سے ذہن میں اٹھتا ہے کہ شہر کا یہ کیا حال ہو گیا ہے ۔ٹوٹی سڑکیں ، گندگی ، کچرا ،کھٹارا بسیں اور بے چینی۔ سندھ حکومت کے لیے کراچی صرف شاہراہ فیصل کا نام ہے ۔ پاکستان بھر کے دوسروں شہروںسے تعلق رکھنے والے جب بھی کراچی آتے ہیں ، بچوں کے ساتھ سمندر کی سیر کو ضرور جاتے ہیں ۔کراچی کی ساحلی پٹی پر واقع معروف سیاحتی مقامات سینڈز
مزید پڑھیے








اہم خبریں