Common frontend top

اسداللہ خان


افغانیوں کی پاکستانیوں کے بارے میں عمومی رائے


پاکستان میں افغانستان کے حوالے سے پوچھا جانے والا ایک عام سوال یہ ہے کہ وہاں پاکستان اور پاکستانیوں کے بارے میں کیا رائے ہے ۔دیکھنے میںسوال سادہ ہے مگر اس کا جواب اتنا آسان نہیں۔ اس سوال کا جواب دینے سے پہلے دیکھنا ہو گا کہ افغانستان کے اندر خود طالبان کی مقبولیت کا کیا عالم ہے۔ اس حوالے سے سوسائٹی تین حصوں میں تقسیم ہے ۔ ایک وہ لوگ ہیں جو طالبان کے شدید حامی ہیں جن میں پشتونوں کی تعداد زیادہ ہے،تقریبا نوے فیصد یا اس سے بھی زائد۔ یعنی پشتون کمیونٹی میں طالبان کی کافی حمایت
جمعه 08 اکتوبر 2021ء مزید پڑھیے

ٹی ٹی پی سے مذاکرات

بدھ 06 اکتوبر 2021ء
اسداللہ خان
تب وزیر اعظم عمران خان نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے بارے میں انکشاف نہیں کیا تھالہذا اس حوالے سے کوئی تناظر ہمارے پاس موجود نہیں تھا۔ مگردو ہفتے تک افغانستان میں رہ کرمیں نے یہ محسوس کیا کہ افغان طالبان اپنے اور ٹی ٹی پی میں کوئی فرق نہیں سمجھتے ۔ نظریاتی جدوجہد کے اعتبار سے وہ انہیں اپنا ہی حصہ مانتے ہیںاور انکی کامیابی کے خواہش مند رہتے ہیں۔لیڈر شپ کے خیالات زیادہ معلوم نہیں، گرائونڈ پر کام کرنے والے طالبان سے ہماری اکثر گفتگو رہتی ، وہ بے تکلفانہ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے
مزید پڑھیے


کون جانے بسمہ کب تک زندہ رہے گی

جمعه 01 اکتوبر 2021ء
اسداللہ خان
دو سال سے ہونے کو ہیں ،اس بات کا فیصلہ نہیں ہو پایا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون پر حقائق جاننے کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت کی طرف سے بنائی گئی جے آئی ٹی آئینی ہے یا غیر آئینی۔ کیا یہ جے آئی ٹی بنائی جا سکتی تھی یا نہیں، کیا اس جے آئی ٹی کو بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے قانونی تقاضے پورے کیے یا نہیں، کیا یہ جے آئی ٹی کابینہ کی منظوری کے بعد بنائی گئی ؟ کیا اس جے آئی ٹی کو بنانے کے لیے کابینہ سے منظوری لینا ضروری تھا
مزید پڑھیے


کیا شہباز شریف بری کر دیے گئے ؟

بدھ 29  ستمبر 2021ء
اسداللہ خان
منی لانڈرنگ قوانین کے برطانوی ماہر رچرڈ مارلے نے 3 ستمبر 2021 کو ایک بلاگ لکھا جس کا عنوان تھا ’’ منی لانڈرنگ کے بارے میں 40 حیران کن حقائق‘‘ ۔ اس بلاگ کو پڑھ کے اندازہ ہوتا ہے کہ منی لانڈرنگ کے خلاف کام کرنے والے ادارے یا تو بے بس ہیں یا ان کے پاس رقوم کی غیر قانونی ترسیل کو پکڑنے کی صلاحیت نہیں یا پھر منی لانڈرنگ کے خلاف عملی اقدامات کرنے سے مصلحتاََ گریزاں ہیں۔اس کے علاوہ بھی کچھ اداروں کی تحقیقات سے بہت حیران کن نتائج سامنے آتے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے
مزید پڑھیے


کابل میں سب اچھا بھی نہیں

جمعه 24  ستمبر 2021ء
اسداللہ خان
کابل کی سڑکوں پہ گھومتے ہوئے بظاہر ہر چیز معمول کے مطابق دکھائی دیتی ہے۔ بازاروں میں رش ہے ، روزمرہ استعمال کی اشیا خریدی اور بیچی جا رہی ہیں ۔ ٹیکسی والے قطار میں کھڑے ہیں ، سواریاں ایک مقام سے دوسرے کی جانب رواں دواں ہیں۔ ٹریفک اکثر جام رہتا ہے ، پارکنگ ڈھونڈنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شام کے اوقات میں شنواری ریسٹورانٹس میں کہیں کڑاہیاں بن رہی ہیں ،توکہیںسجیاں تیار کی جارہی ہیں۔ فاسٹ فوڈ کی دکانوں پر شوارمے اور برگر خریدے اور کھائے جا رہے ہیں ۔جوس کارنرز پر بھی چاررنگی روشنیاں جگمگا
مزید پڑھیے



کابل ویسا نہیں ہے جیسا آپ سوچتے ہیں

بدھ 22  ستمبر 2021ء
اسداللہ خان
دورہ افغانستان کے لیے رخت سفر باندھتے ہی میرے لیے حیرتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ویزہ لگوانے کے بعد اسلام آباد میں کرنسی ایکسچینج کے لیے پہنچا تو پتہ چلا کہ افغانستان کا روپیہ پاکستان سے دوگنا مستحکم ہے۔ یعنی دس ہزار پاکستانی کے بدلے پانچ ہزار افغانی آپ کو تھما دیے جائیں گے۔ پاکستان میں ڈالر 170 روپے کا ہے جبکہ خراب حالات کے باوجود افغانستان میں ایک ڈالر اب بھی 85افغانی روپے میں مل جاتا ہے ۔ حیرت ہوئی کہ بیس سالہ جنگ کے باوجود افغانستان کی کرنسی پاکستان سے دگنی مستحکم کیسے ہے۔ چند دن پہلے
مزید پڑھیے


اہم ترین نیا عدالتی سال شروع

جمعرات 16  ستمبر 2021ء
اسداللہ خان
پاکستان میں جو معاملات پارلیمنٹ اور اداروں کی سطح پر طے ہو جانے چاہییں وہ اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث تنازعات کا شکار ہو کر عدالتوں میں پہنچ جاتے ہیں ۔ عدالت فیصلہ کرتی ہے تو کہیں جا کر بحث تھمتی ہے ۔ کئی بار تو عدالتوں پر بوجھ محض اس وجہ سے بڑھ جاتا ہے کہ دو ادارے ایک موضوع پر اتفاق رائے نہیں کر پاتے۔ایسا ہی کچھ مستقبل قریب میں ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ پاکستان میں سیاسی حوالے سے اہم ترین عدالتی سال کا آغاز ہو رہا ہے۔عدالتی سال ستمبر میں شروع ہو کر اگست میں
مزید پڑھیے


دشمن کی توپوں میں کیڑے پڑیں

جمعه 10  ستمبر 2021ء
اسداللہ خان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اکتوبر 2021ء میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے حال ہی میں پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے ۔ اعلان ہوتے ہی سوالات کی بوچھاڑ ہو گئی۔ کئی کھلاڑیوں کے حوالے سے حیرت کا اظہار کیا گیا کہ انہیں ٹیم میں کیسے جگہ دے دی گئی اور کچھ کھلاڑیوں کے بارے میں اُسی حیرت سے پوچھا گیا کہ وہ ٹیم کا حصہ بننے سے کیسے رہ گئے ۔سوال ہی سوال ہیں جو ٹیم کمبی نیشن کے حوالے سے اٹھائے جا رہے ہیں ۔ سب سے زیادہ حیرت کا اظہار دو ناموں پر ہوا
مزید پڑھیے


الیکٹرانک ووٹنگ مشین

بدھ 08  ستمبر 2021ء
اسداللہ خان
اگرچہ بہت بحث ہو چکی ، لڑائی جھگڑا بھی جاری ہے مگر سنجیدہ بحث کی گنجائش اب بھی باقی ہے ۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین موجودہ حکومت کی اچھی کاوش ضرور ہے مگراس میں موجود زیادہ سے زیادہ خامیوں کو دور کر کے اسے مزید مفید بنایا جا سکتا ہے ۔کچھ تحفظات الیکشن کمیشن نے ظاہر کیے ہیں ،کچھ اعتراضات اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے گئے ہیں اور کچھ سوالات عوام کے ہیں ۔ آئیے ایک تجزیہ کر لیتے ہیں کہ اس مشین پہ اٹھنے والے اعتراضات کیا ہیں اور کن خامیوں کو دور کیا جانا ضروری ہے ۔ الیکٹرانک ووٹنگ
مزید پڑھیے


کراچی سے گوادر براستہ کوسٹل ہائی وے

جمعه 27  اگست 2021ء
اسداللہ خان
کم لوگوں کو معلوم ہے کہ بلوچستان کی ساحلی پٹی کتنی خوبصورت ہے ۔مکران کوسٹل ہائی وے کی ایک طرف شور مچاتا نیلا سمندر،دوسری جانب خاموش کھڑے پہاڑ اور پہاڑوں کے بیچ کہیں صدیوں سے ایستادہ ’’پرنسس آف ہوپ‘‘،عقل جسے دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے، کیا صدیوں پہلے کسی نے پہاڑ کو تراش کر یہ شہزادی تخلیق کی تھی یا پھر قدرت نے پہاڑ کو شہزادی کی شکل میں بنایا،یہ کسی کو معلوم نہیں۔ انجلینا جولی نے اسے پرنسس آف ہوپ کا نام دیا۔ صرف یہی نہیں ہنگول میں پورے کا پورا پہاڑی سلسلہ ہی ایسا ہے جیسے
مزید پڑھیے








اہم خبریں