Common frontend top

اسداللہ خان


میں نے بے نظیر بھٹو کو تین بار دیکھا


محترمہ بے نظیر بھٹو کو میں نے پہلی بار 18اکتوبر 2007 کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے باہر دیکھاجب وہ لاکھوں کارکنوں کی جانب دیکھ کر ہاتھ ہلا رہی تھیں ۔ مجھے صحافت میں آئے چند ہی ماہ ہوئے تھے۔ میں بہت چھوٹا تھا جب انہوں نے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر لی تھی۔ 2007 کے اوائل میں صحافت کے میدان میں قدم رکھا تو سب سے بڑا سیاسی سوال یہی تھا کہ محترمہ کب واپس آئیں گی۔ پارٹی لیڈرز ہمیں ٹاک شوز میں یہی بتاتے ،محترمہ بہت جلد اپنے کارکنوں کے درمیان ہوں گی۔ ہم کہتے تاریخ دیں تو جواب
بدھ 29 دسمبر 2021ء مزید پڑھیے

خیبر پختونخوا انتخابات، سیاسی جماعتوں کی کارکردگی

جمعه 24 دسمبر 2021ء
اسداللہ خان
پی ٹی آئی کے علاوہ دوسری جماعتوں کی انتخابی کارکردگی کا جائزہ لینے میں بھی ہرج نہیں ۔ اے این پی کو دیکھیں ۔ وہ مردان کی سیٹ تو جیت گئی لیکن اپنے ہوم گرائونڈ چارسدہ میں بدترین شکست سے دوچار ہوئی۔ چارسدہ سے اسفند یار ولی کے سیاسی جانشین ایمل ولی اگلے انتخابات میں سیاسی اڑان بھرنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ اڑان بھرنے سے پہلے ہی انہیں شدید دھچکا لگا ہے ۔ ماضی میں اے این پی کابڑا انحصار بلور خاندان پربھی رہا ہے اور بلور خاندان پچھلے کچھ عرصے میں کافی کمزور ہوا ہے ۔اگرچہ ہارون
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی چاروں شہروں سے مئیر کی نشست کیوں ہاری؟

بدھ 22 دسمبر 2021ء
اسداللہ خان
بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے بڑے بڑے برج الٹ گئے ۔ چار میں سے ایک بھی سٹی میئر کی سیٹ تحریک انصاف نہیں جیت سکی۔ اسد قیصر، شہرام ترکئی، علی امین گنڈا پور، عمر ایوب ، شہریار آفریدی، شبلی فراز، شاہ فرمان، علی محمد خان اور عاطف خان جیسے ناموں والے بڑے بڑے ضلعے بد ترین شکست سے دوچار ہوئے۔ ان انتخابات نے جہاں ایک طرف پرویز خٹک اور محمود خان کا فرق سب کے سامنے واضح کیا ہے وہیں دوسری طرف تنظیمی ڈھانچے کی کمزوریوں کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔ ہر ہر ضلع کا الگ
مزید پڑھیے


نیا نیب آرڈیننس اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست

جمعرات 16 دسمبر 2021ء
اسداللہ خان
نیب ترمیمی آرڈیننس پر تنقید تو بہت ہوئی، سپریم کورٹ جانے کا اعلان بھی ہوا، اسے حکومت کی جانب سے حکومت ہی کے لیے این آر او بھی قرار دیا گیااور اب تنقید کرنے والے ہی فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست میں سب سے آگے کھڑے ہیں۔ رمضان شوگر مل کیس میںحمزہ شہباز شریف نے نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کو بنیاد بنا کر نیب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز کے لیے بنایا گیا گندہ نالہ سرکار کا منصوبہ تھا، جس کی کابینہ نے منظوری دی، اسمبلی سے
مزید پڑھیے


ہائی پروفائل کیسز اور پولیس تفتیش

جمعه 10 دسمبر 2021ء
اسداللہ خان
عدنان ملک کو اسلام آباد بلا کر تحسین کی گئی ، بلا شبہ وہ تحسین ہی کے لائق تھامگر سوال یہ ہے کہ پولیس کو کب پتہ چلاوہ ہیرو ہے۔واقعے کے بعدعدنان کو گرفتار کیا گیا تواس کی جانب سے بار بار کی وضاحت کے باوجود پولیس کو یقین نہ آیا ۔مزدوروں کو اشتعال دلانے والے صبور بٹ کو پہلا مرکزی ملزم ٹھہرانے کے بعد عدنان ملک کو اس کیس میں دوسرے اہم ترین ملزم کے طور پر حراست میں رکھا گیا۔ پھر اچانک میڈیا کے ہاتھ چند ایسی ویڈیوز لگیں جس میں دو اشخاص پریانتھا کو ہجوم سے بچانے
مزید پڑھیے



کیا پیپلز پارٹی کی پنجاب میں واپسی ہو گئی؟

بدھ 08 دسمبر 2021ء
اسداللہ خان
لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میںاسلم گل کے 32 ہزار ووٹوں کے نتیجے میںپیپلز پارٹی اور اس کے حامیوں کی طرف سے یہ تاثر دیا جا رہاہے کہ پارٹی کی پنجاب میں واپسی ہو گئی ہے ۔کیا حلقے کی سیاست اور پس منظر کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس دعوے سے اتفاق ممکن ہے؟ سب سے پہلے تو یہ جاننا ضروری ہے کہ ایک زمانے میں یہ حلقہ پیپلز پارٹی کا ہوا کرتا تھا۔ 1970 کے انتخابات میں ذوالفقار علی بھٹو پہلی بار اس حلقے سے جیتے اور یہاں کے رہائشیوں کو رہنے
مزید پڑھیے


یہ محل کیسے بچے گا؟

جمعه 03 دسمبر 2021ء
اسداللہ خان
خوابوں کی یہ عمارت پانچ ستونوں پر استوار کی گئی تھی ۔مستقبل کی سرسبز وادی کی طرف راستہ انہی خواب گاہوں سے ہو کر جاتا ہے ۔ دسمبر اپوزیشن کے لیے اہم ہے ۔ریت ذرہ ذرہ مٹھی سے سرک رہی ہے،معاملات ہاتھ سے نکل گئے تو خوابوں کی عمارت دھڑام سے نیچے آگرے گی۔ خوابوں کے محل کو گرنے سے بچانا ہے تو پانچ چیلنجز سے نمٹنا ہو گا۔ ای وی ایم کا چیلنج: جوں جوں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات میں پیش رفت ہو رہی ہے توں توں اپوزیشن کی فکرمندی اور دھمکیاں بڑھ رہی ہیں ۔ ای وی
مزید پڑھیے


وکیلوں کی حکمت عملی ، تاریخ پہ تاریخ

بدھ 01 دسمبر 2021ء
اسداللہ خان
نہ جانے ان میں سے کچھ لوگوں نے عدالتوں کو کیا سمجھ رکھا ہے۔ عدالتوں سے کھیلتے ہیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر کھیلتے ہیں۔ عدالت کو معلوم ہوتا ہے سامنے کھڑا شخص آنکھ میں دھول جھونک رہا ہے لیکن تاریخ دینے کے سوا ان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہوتا ۔تاریخ پہ تاریخ ، تاریخ پہ تاریخ، تاریخ پہ تاریخ۔ بتائیے اب کیا کیا جائے ایسے شخص کا جو بیس دن بعد عدالت میں وکیل کے بغیر پیش ہو جائے اور کہے اس نے تو ابھی اپنا بیان حلفی تک نہیں پڑھا جو اخبار میں چھپا ہے
مزید پڑھیے


سیاست کے موضوعات بدلنے کی ضرورت ہے

جمعه 26 نومبر 2021ء
اسداللہ خان
پاکستان کی سیاست آجکل آڈیو ویڈیو لیکس کے گرد گھوم رہی ہے۔مریم نواز کی آڈیو کے سوا کچھ بھی یہاں مصدقہ نہیں لیکن سنجیدگی دیکھئے کہ غیر مصدقہ لیکس پر سیاست ہو رہی ہے۔ مریم نواز اپنی پارٹی کے چھ سینئر ترین رہنمائوں کے ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی اُس آڈیو کی بنیاد پر اپنا کیس کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی تھیں ،جس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ ایک صحافی کی طرف سے پہلے کرایا گیا فارانزک یہ نہیں بتاتا کہ اس آواز کے کتنے ٹکڑوں کو جوڑ کر ایک آڈیو بنائی
مزید پڑھیے


پس ثابت ہوا کہ۔۔۔

جمعه 19 نومبر 2021ء
اسداللہ خان
حکومت نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے چند بل ہی منظور نہیں کرائے بلکہ اپنی اس کامیابی سے اپنے حریفوں کو بہت سے پیغام بھی دیے۔ چند دن پہلے اتحادیوں کے گلے شکووں پر تبصرہ کرتے ہوئے اپوزیشن کے بہت سے رہنمائوں کا خیال تھا کہ حکومت کے اتحادی اس ناراضی کا اظہار اپنی مرضی سے نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ کسی کے اشارے پر حکومت کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں اور ایسے میں حکومت کا وجود برقرار رکھنا مشکل نہیں رہے گا۔ اسی خوش فہمی کا شکار ہو کر مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف نے ٹیلی فون
مزید پڑھیے








اہم خبریں