Common frontend top

اسداللہ خان


مکس حکومت کب تک چلے گی؟


یہاں آج کل جو کچھ ہو رہا ہے ، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اسے بہت دیر تک یاد رکھاجائے گا۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور ناکامی دونوں کی اپنی اہمیت ہو گی۔ بالخصوص اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی اور عمران خان کی حکومت ختم کر دی گئی تو اگلی نسلوں تک کے لیے گفتگو اور تنقید کا بہت سا مواد سالہا سال تک کے لیے موجود رہے گا۔ سنا ہے اسحاق ڈار نے پینٹ کوٹ پہن کر ٹائی باندھ لی ہے اور پاکستان کی فلائیٹ لینے کو بے قرار ہیں۔اگلا بجٹ پیش کرنے کی تیاری کر رہے
بدھ 23 مارچ 2022ء مزید پڑھیے

وزیر اعظم سے ملاقات

جمعه 11 مارچ 2022ء
اسداللہ خان
یہ اہم نہیں ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اعتماد کا اظہار کر رہے تھے بلکہ زیادہ اہم یہ ہے کہ وزیر اعظم کے پاس پُر اعتماد نظر آنے کے دلائل موجود تھے اور وہ خود کو صرف پُراعتماد ظاہر ہی نہیں کر رہے تھے بلکہ پُر اعتماد تھے بھی۔ عمران خان آ کر بیٹھے تو موڈ خوشگوار تھا۔ سنجیدہ موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے چٹکلے چھوڑتے رہے۔سبھی اہم معاملات پر ان سے سخت سوالات ہوئے اور انہوں نے نہایت تحمل سے تقریبا تمام سوالات کا جواب دیا ،سوائے دو سوالوں کے۔ ایک تو علیم خان کے بارے میں
مزید پڑھیے


گھر کی بات گھر میں رہے تو اچھا ہے

بدھ 09 مارچ 2022ء
اسداللہ خان
علیم خان کی سیاسی پیش قدمی ایک طرح سے تحریک انصاف کے فائدے میں ہے۔ مگر اس کے لئے انا کے بت توڑنے پڑیں گے۔تحریک انصاف سمجھداری کا ثبوت دے تو گھر کی بات گھر میں رہ سکتی ہے ۔ علیم خان ایک زمانے سے ناراض ہیں۔بہت عرصے سے وہ لب کشائی پر آمادہ تھے مگر جہانگیر ترین نے انہیں روک رکھا تھا۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کو اکثریت ملی تو وزارت اعلیٰ کے لیے علیم خان کے نام کی گونج سب سے زیادہ تھی۔ وزارت اعلیٰ تو نہ ملی مگر سینئر وزیر کے طور پر بھی انہیں نہ چلنے
مزید پڑھیے


تحریک عدم اعتماد، کون کہاں کھڑا ہے؟

هفته 05 مارچ 2022ء
اسداللہ خان
کائونٹ ڈائون شروع ہو چکا ہے ۔اپوزیشن کے لیے واپسی کا راستہ نہیں بچا۔ اپنی عزت بچانے کے لیے اب انہیں ہر حال میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنا ہو گی۔خبریں ہیں کہ اپوزیشن کا مسودہ تیار ہے،کسی بھی وقت اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی جا سکتی ہے۔گویا کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ تحریک عدم اعتماد بہت سے لوگوں اور جماعتوں کا ٹیسٹ ہوگا۔مسلم لیگ ق کو اپنے سیاسی مستقبل کا تعین کرنا ہے۔اگر چودھری برادران نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تو اس کے دو ہی مطالب ہوں
مزید پڑھیے


شہباز شریف پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟

بدھ 02 مارچ 2022ء
اسداللہ خان
وہ لوگ جو شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے کی اسپیشل سینٹرل کورٹ سے فرد جرم عائد ہونے اور پھر ٹرائل کی صورت میں ان کے جیل جانے کی آس لگائے بیٹھے ہیں انہیں تھوڑا صبر سے کام لینا ہو گا۔ اتنی جلدی ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ 18 فروری کو شہباز شریف کے خلاف فرد جرم عائد ہونا تھی، پھر 28 فروری کے لیے امید باندھ لی گئی اور اب 10 مارچ کی تاریخ پڑی ہے۔ فرد جرم عائد ہونے کا امکان اگلی تاریخ پر بھی دکھائی نہیں دیتا۔ وجوہات بہت سی ہیں ۔ فرد جرم عائد کرنے
مزید پڑھیے



امریکہ نے یوکرائن کو جنگ میں دھکیل دیا

جمعه 25 فروری 2022ء
اسداللہ خان
وزیر اعظم عمران خان کا دورہ روس کچھ اور وجوہات کی بنا پر بہت اہم تھا ، لیکن پھر یہ وجوہات ثانوی حیثیت اختیار کرگئیں اور پوری دنیا اس دورے کو روس کے یوکرین پر حملے کے تناظر میں دیکھنے لگی۔لیکن کیا فرق پڑتا ہے پیغام تو وہی جانا تھا جو اب جائے گا۔ پہلے تو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کون ہے جس نے جنگ کے وقوع پذیر ہونے میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا ۔کہا جاتا ہے سی آئی اے جنگیں بناتی ہے اور امریکہ دونوں فریقوں کو ہتھیار بیچتا ہے۔اس مقصد کے لیے وہ تنازعات کو
مزید پڑھیے


اصل فائدے میں تو جہانگیر ترین رہیں گے

بدھ 23 فروری 2022ء
اسداللہ خان
دو دن پہلے فواد چودھری سے بات ہوئی ،انہوں نے دعویٰ کیا جہانگیر ترین سے بہت جلد صلح ہو جائے گی۔ میں نے پوچھا کیا بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہو جائے گی؟ کہنے لگے ، بلدیاتی انتخابات تو بہت دور ہیں صلح تو چند روز کے فاصلے پر ہے۔ جہانگیر ترین نے بھی 15 فروری کو میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری اپنی پارٹی نے بھی مجھ سے رابطہ کیا ہے،بات چیت جاری ہے۔ خود میری جہانگیر ترین سے کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ان کی گفتگو سے تاثر یہی ملتا تھا
مزید پڑھیے


چودھری برادران شہباز شریف کے جھانسے میں کیوں نہ آئے

جمعه 18 فروری 2022ء
اسداللہ خان
اس سوال کا جواب چودھری شجاعت کی کتاب میں دستیاب ہے ، متعدد بار انہوں نے شریف برادران کی وعدہ خلافی کا ذکربڑے دکھی دل کے ساتھ کیا ہے۔ بلکہ ’’ نواز شریف کی مسلسل عہد شکنی‘‘ کے عنوان سے انہوں نے اپنی کتاب میں ایک الگ باب تحریر کیا ہے ۔ جب ٹی وی پر میں نے یہ خبر دیکھی کہ شہباز شریف نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے پرویز الٰہی کو پنجاب میں وزارت اعلی کی پیشکش کی ہے تو فورا چودھری شجاعت کی کتاب کا یہ پیراگراف میرے ذہن میں تازہ ہو گیاجو انہوں نے 1997 کے انتخابات
مزید پڑھیے


اگلے چھ ماہ کا سیاسی منظر نامہ

بدھ 16 فروری 2022ء
اسداللہ خان
خبریں ہیں کہ ظہور الٰہی روڈ پر ہونے والی ایک ناکام ملاقات کے بعد بھی شہباز شریف نے ہمت نہیں ہاری اور مشترکہ دوستو ں کے ذریعے پرویز الٰہی کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کے بدلے پنجاب میں بڑے عہدے کی پیشکش کی ہے لیکن پرویز الٰہی نے ابھی اس پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا۔ سیاست ایک بے رحم کھیل کا نام ہے ، دوسروں پر تو کیا اس کھیل میں جیت کی خاطر انسان اپنے اوپر بھی رحم نہیں کرتا ، اپنی عزت، ناموس اور انا سب کچھ قربان کر دیتا ہے ۔ وہی شریف برادران جو
مزید پڑھیے


بلاول شہباز سے کیوں ملے ؟

بدھ 09 فروری 2022ء
اسداللہ خان
سوال سادہ ہے کہ اپوزیشن کی تحریک آخرمتحدہ اپوزیشن کا روپ کیوں نہیں دھار سکی۔ذرا سا غور کرنے پہ پتہ چلتا ہے کہ سبھی جماعتوں کا ہدف الگ ہے اور مجبوریاں الگ ۔ مولانا فضل الرحمن کے ہاں اس بات پر کوئی ابہام نہیں کہ عمران خان کو گھر جانا چاہیے۔ تبھی انہوں نے ہمیشہ اس مقصد کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی کے ہاں بھی اس بات پر کوئی ابہام موجود نہیں کہ حکومت کو گھر نہیں جانا چاہیے ۔ پیپلز پارٹی کو اس بات کا اداراک ہے کہ موجودہ حالات میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں